Categories: کھیل کود

ٹوکیو اولمپکس: الجزائری جوڈو کھلاڑی کا اسرائیلی سے مقابلہ کرنے سے انکار

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے دوران الجزائر کے ایک ایتھلیٹ فتحی نورین نے اسرائیلی کھلاڑی کے خلاف جوڈو مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ نورین نے یہ فیصلہ فلسطین کی حمایت میں کیا، جس کے بعد وہ وطن واپس لوٹ گئے۔بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) نے ہفتے کے روز الجزائر کے ایک جوڈوکا اور ان کے کوچ کو ٹوکیو اولمپکس میں مقابلے کے آغاز سے قبل ہی اسرائیلی جوڈوکا سے میچ سے دستبردار ہونے پر معطل کر دیا ہے۔ ڈرا کے مطابق ان کااسرائیلی ایتھلیٹ کے خلاف میچ ہوسکتا تھا۔

آئی جے ایف نے ایک بیان میں کہا کہ فتحی نورین اور ان کے کوچ عمروبنی خلیف نے میڈیا کو انفرادی بیانات دیتے ہوئے اسرائیلی ایتھلیٹ سے مقابلے سے بچنے کے لیے سرے سے ایونٹ ہی سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ نورین کی مقابلے سے دستبرداری ”بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن کے فلسفے کے مکمل منافی تھی۔“اس میں کہا گیا ہے کہ آئی جے ایف کی ایک سخت غیرامتیازی پالیسی پر عمل پیراہے۔ وہ یک جہتی کو ایک کلیدی اصول کے طور پرفروغ دیتی ہے اوراس کو جوڈو کی اقدار سے تقویت ملتی ہے۔

آئی جے ایف نے اس معاملے کی تحقیقات کی ہے اور اس کے نتیجے میں نورین اور بنی خلیف کو عارضی طور پر معطل کر دیاہے۔آئی جے ایف نے پابندیوں کی قسم کے بارے میں مزید وضاحت کیے بغیر کہا کہ الجزائر کی اولمپک کمیٹی نے ایتھلیٹ اور کوچ دونوں سے ایکریڈیٹیشن واپس لے لی ہے اور وہ ان پرپابندیوں کا اطلاق کرتے ہوئے وطن واپس بھیج دے گی۔

جمعہ کو نورین نے الجزائر کے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ فلسطینی نصب العین کی غیرمتزلزل سیاسی حمایت کرتے ہیں۔اس کے پیش نظران کے لیے اسرائیلی جوڈوکا توہربتبول کے خلاف مقابلے میں اترنا ناممکن ہے۔30سالہ الجزائری ایتھلیٹ کا سوموار کومردوں کی 73 کلوگرام کیٹگری میں سوڈان کے محمد عبدالرسول کے خلاف پہلا میچ تھا۔اگر وہ اس میچ میں فاتح ہوتے تواگلے راؤنڈ میں ان کا اسرائیلی جوڈوکا بتبول کے ساتھ مقابلہ ہوتا۔بتبول پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے بعد دوسرے راؤنڈ میں پہنچ چکے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب نورین نے کسی اسرائیلی حریف کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے مقابلے سے دستبرداری اختیار کی ہے۔ وہ قبل ازیں ٹوکیو میں 2019ءمیں منعقدہ جوڈو کی عالمی چیمپئن شپ میں بھی اسرائیلی ایتھلیٹ سے اسی سبب کی بنا پرمقابلے سے دستبردار ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ ماضی میں ایران اور مصر سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑی اور ایتھلیٹس بھی عالمی مقابلوں میں اسرائیلیوں کے خلاف کھیلنے سے انکار کرچکے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago