Categories: کھیل کود

ٹوکیو اولمپکس بیڈ منٹن:ہانگ کانگ کی چیونگ کو ہراکر سندھو پر ی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ٹوکیو، 28 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو ٹوکیو اولمپکس کے خواتین بیڈ منٹن سنگلس ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کی نگیان ای چیونگ کو 21-9، 21-16 سے شکست دی۔

سندھو نے پہلے سیٹ سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مخالف پر برتری برقرار رکھی۔سندھو نے اپنے متنوع شاٹس اور رفتار میں تبدیلی کرنے کی قابلیت سے چیونگ کو پورے کورٹ پر دوڑاکر پریشان کیا۔ چیونگ نے اپنے کراس کورٹ ریٹرن سے کچھ پوائنٹس حاصل کئے لیکن ہانگ کانگ کی کھلاڑی نے کا فی آسان غلطیاں کیں جس سے و ہ سندھو پر دباو بنانے میں ناکام رہیں۔ سندھو نے اچھی شروعات کرتے ہوئے اسکور 6-2کیا اور پھر 10-3کی برتری حاصل کی۔ وہ بریک کے وقت 11-5سے آگے تھیں۔ بریک کے بعد سندھو نے دبدبا بناتے ہوئے اپنی برتری کو 20-9کیا اور چیونگ کے نیٹ پر شاٹ مارنے کے ساتھ پہلا گیم جیت لیا۔

دوسرے سیٹ میں سندھو کو ناگیان نے کچھ مقابلہ دیا تھاانہوں نے سندھو کو ریلی میں الجھایا اور دونوں کھلاڑی 8-8سے برابر چل رہی تھیں۔ سندھو  نے اس دوران چیونگ کے شاٹس کو پرکھنے میں بھی غلطی کی اور پھر باہر شاٹ بریک کے وقت ہانگ کانگ کی کھلاڑی کو ایک پوائنٹ کی برتری دے دی۔ چیونگ نے دباو بنانے کی کوشش کی لیکن سندھو نے دمدار اسمیش اور بہتر شاٹ کے ساتھ 19-14کی سبقت حاصل کر لی۔ سندھو کو 6پوائنٹس ملے۔ انہوں نے ایک شاٹ مارا اور ایک نیٹ پر الجھایا لیکن پھر اسمیش کے ساتھ میچ جیت لیا۔

سندھو کی چیونگ کے خلاف چھ مقابلوں میں یہ 6ویں جیت ہے۔ دنیا کی ساتویں نمبر کی کھلاڑی سندھو پر ی کوارٹر فائنل میں گروپ آئی میں سرفہرست رہنے والی ڈنمار کی دنیا کی 12ویں نمبر کی کھلاڑی میا بلچفیلٹ سے مقابلہ کریں گی۔ سندھو کا بلچفیلٹ کے خلاف جیت۔ہار کا ریکارڈ 4-1ہے۔ ڈنمار کی کھلاڑی نے سندھو کے خلاف واحد جیت اس سال تھائی لینڈ اوپن میں درج کی تھی۔ حیدرآباد کی 6ویں سیڈیڈ کھلاڑی سندھو نے اپنے پہلے میچ میں اسرائیل کی سینیا پولیکارپووا کو ہرایا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago