Categories: بھارت درشن

شہاب الدین کی موت کے بعدڈپریشن میں حنا شہاب

طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال میں داخل، ملنے پہنچے تیجسوی نے ان کے بیٹے اوسامہ کے ساتھ دیر تک کی بات چیت

پٹنہ، 28 جولائی(انڈیا نیرٹیو)

سیوان کے سابق ممبر پارلیمنٹ اور مرحوم شہاب الدین کی اہلیہ حنا شہاب کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ وہ پٹنہ کے پارس اسپتال میں داخل ہے۔ منگل کی دیررات اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادوان کا حال جاننے کے لئے اسپتال پہنچے۔ تیجسوی نے وہاں شہاب الدین کے بیٹے اوسامہ سے ملاقات کی اور حنا شہاب کی طبیعت کے بارے میں معلومات لی۔ شہاب الدین کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ حنا شہاب ڈپریشن کی شکار ہوگئی ہے۔

حنا شہاب کو پانی کی کمی اور ڈپریشن کی شکایت ہے۔ پارس اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق حناشہاب کی صحت بہتر ہورہی ہے۔ جسم میں پوٹاشیم اور سوڈیم کی کمی تھی، جس کا علاج کیا جارہا ہے۔

شہاب الدین کی موت کے بعد حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے پہلی بار اپنے کنبہ سے ملاقات کی ہے۔ تیجسوی نے اسامہ سے دیر تک بات کی۔ تیجسوی یادو کے ساتھ راشٹریہ جنتا دل کے سینئر قائدین اودھ بہاری چودھری اور اختر الاسلام شاہین بھی موجود تھے۔ تیجسوی یادو بسکومان میں ایم ایل اے پارٹی کی میٹنگ کر رہے تھے اور میٹنگ میں ہی انھیں اطلاع ملی کہ شہاب الدین کی اہلیہ بیمار ہیں اور ان کا علاج پٹنہ میں جاری ہے۔ میٹنگ کے بعد تیجسوی انہیں دیکھنے اسپتال گئے۔

گذشتہ یکم مئی کو شہاب الدین کے انتقال کے بعد حنا صاحب 3 ماہ 13 دن عدت میں ہے۔ اس دوران ان کی طبیعت کئی بار خراب ہوئی۔ لیکن منگل کی شام اچانک حنا شہاب کی طبیعت خراب ہوگئی، بیٹے اسامہ نے اسے پٹنہ کے پارس اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ شہاب الدین کی موت کے بعد ا?ر جے ڈی کے رویہ کی وجہ سے شہاب الدین حامیوں میں سخت غم و غصہ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago