Categories: کھیل کود

ٹوکیو اولمپکس: میکسیکن کھلاڑیوں میں کورونا کی تشخیص

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹوکیو،20جولائی(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والی میکسیکو کی بیس بال ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔میکسیکو کے بیس بال حکام نے اعلان کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے لیے روانہ ہونے سے کچھ دن قبل ہی دو کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔دونوں کھلاڑیوں ہیکٹر ویلزکوز اور سیمی سولیس کا کورونا ٹیسٹ  18 جولائی کو مثبت آیا تھا جس کے بعد سے ہی ان کو آئسولیشن میں بھیج دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بقیہ ٹیم ممبران کے کویڈ ٹیسٹوں کے نتائج ابھی سامنے نہیں آئے ہیں۔لیبارٹری سے ٹیم مینجمنٹ اور دیگر ارکان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک تمام لوگ اپنے اپنے کمروں میں قرنطینہ اختیار کر رہے ہیں۔اولمپکس کے آغاز میں چند روز باقی ہیں جبکہ اب تک 4 کھلاڑیوں اور ایک انالسٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔ترجمان ٹوکیو اولمپکس کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں صرف 61 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ہمیں اس سے کہیں زیادہ کی امید تھی، اولمپکس ولیج مکمل طور پر محفوظ ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خیال رہے کہ ایتھلیٹس ولیج مثبت کیسز میں دو جنوبی افریقی فٹبالر، جمہوریہ چیک کی بیچ والی بال پلیئر اور ایک امریکی خاتون ایتھلیٹ شامل ہیں۔صدر آئی او سی تھوماس باخ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago