Categories: صحت

سعودی شہریوں پر9اگست سے سفر پرروانہ ہونے سے قبل مکمل ویکسین لگوانے کی پابندی

ریاض،20جولائی(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب نے 9اگست سے بیرون ملک سفر پرروانہ ہونے کے خواہاں اپنے تمام شہریوں پرکووِڈ-19 کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کی پابندی عاید کردی ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے سوموارکو ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ بیرون ملک روانہ ہونے سے قبل تمام بین الاقوامی مسافروں کوویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ہوں گی۔البتہ اس پابندی کا 12 سال سے کم عمر بچوں پر اطلاق نہیں ہوگا مگراس کی یہ شرط ہوگی کہ ان کی سفری انشورنش پالیسی میں کووِڈ-19 سے متعلق تمام اخراجات شامل ہوں اور ان کی سعودی عرب کا مرکزی بنک پیشگی منظوری دے چکا ہو۔

گزشتہ چھے ماہ کے دوران میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد اور جو لوگ کووِڈ-19 کا شکار ہوئے ہیں لیکن وہ ویکسین کی پہلی خوراک لگواچکے ہیں، وہ بھی اس پابندی سے مستثنا ہوں گے۔وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سعودی شہریوں پر ویکسین کے دونوں انجکشن لگوانے کی پابندی عاید کرنے کا فیصلہ عالمی سطح پر کروناوائرس کی نئی لہر اوراس کی بعض نئی شکلوں کے ظہورپذیر ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔اس نے وضاحت کی ہے کہ ویکسین کی صرف ایک خوراک کووِڈ-19 کی نئی شکلوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثرنہیں ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک شہریوں اور مکینوں کو کووِڈ-19 ویکسین کی دوکروڑ سے زیادہ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔سعودی وزارتِ صحت نے گذشتہ سوموار کو کہا تھا کہ آیندہ ہفتوں کے دوران میں کووِڈ کی ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا کیونکہ اب تمام اہل افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک بھی لگائی جارہی ہے۔

قبل ازیں وزارت صحت نے اپریل میں دوسری خوراک لگوانے کے لیےجاری کردہ شیڈول کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ پہلے تمام اہل افراد کو ویکسین کا پہلاانجیکشن لگایا جائے گا اور اس کے بعد دوسرا انجکشن لگانے کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔سعودی عرب کی خوراک اور ادویہ اتھارٹی نے امریکا کے دواساز ادارے ماڈرنا کی تیارکردہ کووِڈ-19 کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی بھی منظوری دے دی ہے۔

اس سے پہلے سعودی عرب میں اتھارٹی کی منظور کردہ آکسفورڈکی تیارکردہ آسٹرازینیکا کی ویکسین،فائزر-بائیواین ٹیک اور جانسن اینڈجانسن کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔سعودی عرب بھرمیں ویکسی نیشن کے 587 مراکزکام کررہے ہیں۔وہاں شہریوں اور مکینوں کو کووِڈ-19 کی ویکسینیں مفت لگائی جارہی ہیں۔ویکسین لگوانے کے لیے سعودی شہری اور تارکِ وطن وزارت صحت کی صحتی ایپ پر اپنے ناموں کا اندراج کرسکتے ہیں اور انھیں دستیاب ویکسینوں میں سے کسی ایک کے انجکشن لگائے جارہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago