Categories: کھیل کود

ٹوکیو اولمپکس: جیت کی راہ پر لوٹی بھارتی ہاکی ٹیم، اسپین کو3-0 سے شکست دی

ٹوکیو،27جولائی(انڈیا نیرٹیو)

بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم جیت کی راہ پر واپس لوٹ آئی ہے اور منگل کے روز پول – اے کے اپنے تیسرے میچ میں اس نے اسپین (ہسپانیہ) کو 3-0 سے شکست دی۔ بھارت کی جیت میں روپندر پال سنگھ نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے سب سے زیادہ 2 گول داغے۔ روپندر نے 15 ویں اور 51 ویں منٹ میں گول کیا اور ان کے علاوہ سمرن جیت سنگھ نے 14 منٹ میں شاندار زمینی گول داغا۔ ہندوستان کا اگلا مقابلہ جمعرات کو ارجنٹائن سے ہوگا۔

آسٹریلیا کے خلاف ایک کے مقابلہ 7 گولوں سے کراری شکست برداشت کرنے والی بھارتی ہاکی ٹیم اس مقابلہ میں جیت کی امید کے ساتھ اتری تھی۔ ابتدائی کوارٹر میں ہی بھارت نے دبدبہ قائم کر لیا اور کھیل کے 14 ویں منٹ میں سمرن جیت سنگھ نے شاندار فیلڈ گول داغ کر بھارت کو 1-0 سے برتری فراہم کر دی۔ اگلے ہی منٹ میں بھارت کو پینلٹی اسٹروک مل گیا، جس کو روپندر پال سنگھ نے گول میں تبدیل کر کے ہندوستان کی برتری کو 2-0 تک پہنچا دیا۔ دوسرے کوارٹر میں ہسپانوی ٹیم نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین پینلٹی کارنر حاصل کئے، تاہم ہندوستانی دفاعی لائن نے حریف ٹیم کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔

اس کے بعد تیسرے کوارٹر میں دونوں ہی ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائیں۔ اگرچہ دلپریت سنگھ اور سمت کو گول کرنے کا موقع حاصل ہوا لیکن ہسپانوی گول کیپر نے شاندار دفاع کیا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر کے چھٹے منٹ میں ہندوستان پینلٹی کارنر حاصل ہوا اور اس مرتبہ پھر روپندر پال سنگھ نے اسے گول میں تبدیل کر کے ہندوستان کو 3-0 کی فیصلہ کن سبقت فراہم کر دی۔دنیا کی چوتھی نمبر کی ہندوستانی ٹیم کو اس مقابلہ میں چار پینلٹی کارنر حاصل ہوئے، جس میں سے وہ ایک کو گول میں تبدیل کر پائی جبکہ ہسپانوی ٹیم کو سات پینلٹی کارنر حاصل ہوئے لیکن وہ ایک کو بھی گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی۔ ہندوستانی گول کیپر پی آر شرجیش نے اکیلے 6 گولز کا دفاع کیا۔

گروپ – اے میں ہندوستان کو دفاعی چمپئن ارجنٹائن، آسٹریلیا، جاپان، نیوزی لینڈ اور ہسپانیہ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی اور دونوں گروپوں کی سر فہرست چار ٹیمیں اگلے مرحلہ میں داخل ہوں گی۔ گروپ – بی میں بلجیم، کینیڈا، جرمنی، برطانیہ، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ ہیں۔ ہندوستان نے اپنے تین مقابلہ میں سے دو میں جیت حاصل کی ہے اور وہ اپنے گروپ میں دوسرے مقام پر ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago