Categories: صحت

کورونا: ملک میں 132 دن کے بعد 30 ہزار سے بھی کم نئے معاملے

نئی دہلی، 27 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

132 دن کے بعد، ملک میں کورونا کے 30 ہزار سے بھی کم نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مجموعی طور پر 29 ہزار 689 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ اس بیماری کی وجہ سے 415 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی دوران صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 42 ہزار 363 ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ملک میں پازیٹویٹی کی شرح میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ پازیٹویٹی کی شرح 3 فیصد سے 1.73 فیصد رہ گئی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 3 کروڑ 16 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 4 لاکھ 21 ہزار 382 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 100 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ، ایک  خبر یہ بھی ہے کہ اب تک 03 کروڑ 06 لاکھ 21 ہزار 469 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صحت یابی کی شرح میں بہتری آئی ہے۔ صحت یابی کی شرح 97.39 فیصد ہوگئی ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں 17 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق، ملک میں اب تک مجموعی طور پر 45.91 کروڑ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔اب تک ملک میں کورونا ویکسین کی 44.19 کروڑ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

دہلی میں کورونا کے صرف 39 نئے معاملے، ایک مریض کی موت

قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیر کی شام تک کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 42 کم ہوکر 537 رہ گئی، راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کے 39 نئے معاملے سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کورونا انفیکشن کے 39 نئے کیس سامنے آنے کے بعد، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1435949 ہوگئی اور ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 25044 ہوگئی۔ دہلی اموات کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔

محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری بلیٹن کے مطابق دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح 0.079 فیصد اور اموات کی شرح 1.74 فیصد پر برقرار ہے۔دہلی میں، اس عرصے کے دوران 80 مزید مریضوں نے کورونا وائرس کی وبا کو شکست دی تھی، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 14،10،368 ہوگئی ہے۔دہلی میں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56435 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس میں 45423 آر ٹی پی سی نمونے اور 11012 ریپڈ اینٹیجن نمونے شامل ہیں۔ دارالحکومت میں اب تک ویکسین کی مجموعی طور پر 9668514 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 10614 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے، ان میں سے 6996 نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی اور 3618 نے دوسری خوراک لی۔ دہلی میں آئسولیشن میں رہنے والوں کی تعداد 162 پر مستحکم ہے۔

آج سے دارالحکومت میں میٹرو اور بسوں کی تمام نشستوں پر مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور سینما ہالوں کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہے۔ میٹرو اور بس مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کورونا کی رہنما ہدایات پر عمل کریں اور ماسک اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھیں۔واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران، 20 اپریل کو ایک ہی دن میں دہلی میں انفیکشن کے سب سے زیادہ 28395 معاملے درج ہوئے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago