Categories: کھیل کود

ٹوکیو اولمپکس: نیرج چوپڑا نے سرفہرست پر رہتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی

ٹوکیو اولمپکس: نیرج چوپڑا نے سرفہرست پر رہتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی

ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے نیزہ پھینکنے (جیولن تھرو) کے مقابلہ میں اپنی مہم کا آغاز انتہائی شاندار طریقہ سے کیا ہے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86.65 میٹر پر نیزہ پھینک کر فائنل میں مقام حاصل کیا۔فائنل میں اہلیت کے لیے نیرج کو 83.50 میٹر سے زیادہ نیزہ پھینکنا تھا، جبکہ انہوں نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.65 میٹر نیزہ پھینکا اور فائنل کے لیےکوالیفائی کر لیا۔

وہیں، ریسلر (پہلوان) روی کمار نے پری کوارٹر فائنل مقابلہ جیت لیا ہے۔ انہوں نے کولمبیا کے پہلوان آسکر ٹیگریروس اوربانو کو مات دی۔ روی کمار نے یہ میچ 13-2 سے اپنے نام کیا۔ شروعات میں دونوں پہلوانوں کے درمیان سخت مقابلہ نظر آیا اور روی اور اوربانو نے دو دو پوائنٹس حاصل کئے۔ لیکن اس کے بعد روی کمار نے لگاتار 10 پوئنٹس حاصل کرتے ہوئے اپنے حریف کو کوئی موقع نہیں دیا اور مقابلہ 2 کے مقابلہ 13 پوئنٹس بنا کر جیت لیا۔

ٹوکیو اولمپکس میں آج یعنی 4 اگست کا دن ہندوستان کے لئے کافی خاص ہے۔ آج ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کا سیمی فائنل مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ وہیں، خاتون مکہ باز لولینا بورگوہین بھی سیمی فائنل مقابلہ کے لئے رنگ میں اترنے والی ہیں۔ لولینا 69 کلو زمرے کے سیمی فائنل میں ترکی کی موجودہ عالمی چیمپین بوسیناز سورمنیلی کے خلاف مقابلہ کریں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago