کھیل کود

سری لنکا کےخلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیےٹام لاتھم بنےنیوزی لینڈکےکپتان

ویلنگٹن، 14 مارچ

 ٹام لاتھم کو سری لنکا کے خلاف ا?ئندہ ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ لاتھم کین ولیمسن کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کے لیے سیریز چھوڑ دیں گے۔

ولیمسن کے ساتھ ساتھ ٹم ساو?دی اور ڈیوون کانوے کو بھی باہر رکھا گیا ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آئی پی ایل کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیسٹ سیریز کے بعد انہیں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ آل راونڈر مشیل سینٹنر کو ان کی آئی پی ایل فرنچائزی کی درخواست پر سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا ہے۔

فن ایلن، گلین فلپس اور لوکی فرگیوسن کے پہلے ون ڈے کے بعد آئی پی ایل کے لیے بھارت روانہ ہوں گے۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں کافی کمزور ہو جائے گی۔ ان تینوں کی جگہ مارک چیپ مین، ہنری نکولس اور ان کیپڈ بین لسٹر کو دوسرے اور تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

لسٹر کے علاوہ، چاڈ بوویز دوسرے ان کیپڈ کھلاڑی ہیں جنہوں نے کینٹربری کے ساتھ وائٹ بال کرکٹ میں ایک شاندار سیزن کے بعد اپنا پہلا یک روزہ کال اپ حاصل کیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ول ینگ اور ٹام بلنڈیل کو بھی ٹیم میں واپس بلا لیا ہے۔ ینگ کا آخری ون ڈے گزشتہ سال جولائی میں آیا تھا جبکہ بلنڈیل کو نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے کرکٹ کھیلے تین سال ہو چکے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز 25 مارچ کو آکلینڈ میں ہوگا۔ دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 28 اور 31 مارچ کو کرائسٹ چرچ اور ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago