کھیل کود

امیش یادیو نے کی وراٹ کوہلی کے ٹیسٹ ریکارڈ کی برابری

 اندور میں آسٹریلیا کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن جہاں ہندوستانی اننگ صرف 109 رنز پر سمٹ گئی وہیں تیز گیند باز امیش یادیو نے ایک خاص کارنامہ انجام دیا۔ امیش نے 13 گیندوں میں دو چھکوں سمیت 17 رن بنائے۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ میں وراٹ کوہلی کے چھکوں کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔

امیش کے دو چھکوں نے انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں کوہلی کے 24 چھکوں کی برابری کرنے میں مدد کی۔ اس کے علاوہ امیش نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے معاملے میں ہندوستان کے سابق آل راونڈر روی شاستری (22) کو پیچھے چھوڑ دیا۔

امیش اس وقت سب سے زیادہ ٹیسٹ چھکے لگانے والے ہندوستانی کرکٹرز کی فہرست میں 17ویں نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں ویریندر سہواگ 91 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سابق کپتان ایم ایس دھونی (78) دوسرے نمبر پر ہیں۔

میچ کی بات کریں تو پہلے دن بھارت کو 109 رنوں پر آوٹ کرنے کے بعد آسٹریلیا نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں پر 156 رن بنا لیے ہیں اور پہلی اننگز کی بنیاد پر 47 رنوں سے آگے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago