Categories: کھیل کود

وراٹ کوہلی نے دوسروں کی نقل کرنے لیے مشہور شیکھر دھون کی نقل اتاری، ویڈیوہوئی وائرل

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شیکھر دھون ٹیم انڈیا میں ’گبر‘ کے نام سے مشہور ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ فلم شولے کے مشہور کردار گبر کے علاوہ دیگر کئی لوگوں کی کافی اچھی ممکری کرتے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کو ہلی بھی اس معاملے میں کم نہیں ہیں۔ کوہلی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ شیکھر دھون کے بیٹنگ اسٹائل کی نقل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے وراٹ نے دھون کو ٹیگ بھی کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح ہو کہ ٹیم انڈیا  نے ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ٹی۔20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی قیادت میں کھیلا جا رہا ہے۔ دراصل کوہلی نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ شیکھر دھون کے بلے بازی کے اندازکو کاپی کرتے نظر آرہے ہیں۔ وراٹ کا دھون کی نقل  کرتے ہوئے یہ ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے۔ وراٹ کا بطور کپتان یہ آخری آئی سی سی ٹی۔ 20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ہوگا۔ وراٹ  ٹی۔ 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اس ٹورنامنٹ کے بعد ٹی۔ 20 فارمیٹ کی کپتانی سے سبکدوش ہو جائیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شیکھر دھون کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے آئی پی ایل 2021 میں دہلی کیپیٹلس کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن فی الحال وہ ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وراٹ کوہلی نے ان کی نقل کرتے ہوئے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں کہا”میں آج شیکھر کے بیٹنگ اسٹائل کی نقل کروں گا، کیونکہ وہ اپنے آپ میں کہیں کھو جاتا ہے،یہ دیکھنا بہت مزیدارہوتا ہے۔ اس کے بعد کوہلی دھون کی بیٹنگ کی نقل کرنے لگے۔ بھارتی کپتان نے شیکھر دھون کے بیٹنگ اسٹائل کو جس انداز میں نقل کیا ہے اس کو شائقین بہت پسند کر رہے ہیں“۔وراٹ کوہلی اپنے ساتھی کرکٹروں کے بیٹنگ اور باولنگ اسٹائل کے علاوہ ان کی آواز کی بھی اچھی نقل کرلیتے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago