Categories: کھیل کود

ایم ایس دھونی دو سال بعد پھر سے ٹیم سے ہوئے وابستہ،بی سی سی آئی نے پرجوش خیر مقدم کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہو چکا ہے۔ٹیم انڈیا کو اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 24اکتوبر سے کھیلنا ہے۔اس سے قبل ٹیم انڈیا کے دو وارم اپ میچز ہیں۔ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی مینٹور کے طور پر اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے ٹیم کے ساتھ وابستہ ہو چکے ہیں۔ اس موقع پربی سی سی آئی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مہندر سنگھ دھونی کی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا، 'کنگ کا کافی گرمجوشی کے ساتھ خوش آمدید ہے۔ایم ایس دھونی ٹیم انڈیا کے ساتھ واپس جڑچکے ہیں اور ایک نئے رول میں‘۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اپنی کپتانی میں ہندوستان کوپہلا ٹی۔20 ورلڈ کپ کا خطا دلانے  والے دھونی کو ٹیم انڈیا کامینٹور بنایا گیا ہے۔ وہ اتوار کے روز پریکٹس سیشن کے لیے ٹیم میں شامل ہوئے۔ ٹیم کے کوچ روی شاستری بھی دھونی کے ساتھ نظر آئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ابھی کچھ دن پہلے دھونی نے آئی پی ایل۔ 2021 میں اپنی کپتانی میں چنئی سپر کنگس کو چوتھی بار فاتح بنایاہے۔ آئی پی ایل ختم ہونے کے فورا ًبعد وہ ٹیم انڈیا میں شامل ہوگئے۔ بھارت کا پہلا میچ پاکستان سے ہوگا۔ یہ میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔دھونی کے تجربے کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹیم انڈیا کے ساتھ وابستہ کیا گیا ہے۔ وہ  ٹیموں کا کھیل دیکھ کر ان  کی کمزوری اور طاقت کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے ٹیم انڈیا بھی اپنی کمزوریوں کو درست بھی کر سکتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ کے لیے ماہی کی بطور مینٹور تقرری ہندوستانی کرکٹ کے لیے ایک بڑا مثبت قدم سمجھا جارہا ہے۔ دھونی نے 15 اگست 2020 کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago