Categories: کھیل کود

وراٹ کوہلی نے محمد شامی کو ٹرول کرنے والوں کو پھٹکار لگائی،کہا مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنانا قابل مذمت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹیم انڈیاکے کپتان وراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ کے بعد محمد شامی کو ٹرول کرنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کسی پر حملہ کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ 24 اکتوبر کو کھیلے گئے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے ٹیم انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد شامی کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیاتھا۔ میچ کے بعد کوہلی نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے ٹیم انڈیا سے بہتر کارکردگی دکھائی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کوہلی نے مذہب کی بنیاد پر محمد شامی کو نشانہ بنانے والوں کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا ’ہمارے پاس میدان میں کھیلنے کی ایک اچھی وجہ ہے۔ سوشل میڈیا پر لکھنے والے بغیر ریڑھ کی ہڈی والے نہیں ہوتے جن میں کسی بھی شخص سے روبرو بات کرنے کی ہمت نہیں ہے‘۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’یہ انسانیت کا سب سے نچلا درجہ ہے۔ مذہب کی بنیاد پر کسی پر حملہ کرنے سے زیادہ مایوس کن کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔ میں نے کبھی مذہب کی بنیاد پر تفریق کا نہیں سوچا۔ مذہب بہت مقدس چیز ہے۔ ہمارا بھائی چارہ، ہماری دوستی کوہلایا نہیں جا سکتا اور ان چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں ان لوگوں کو کریڈٹ دیتا ہوں جو ہمیں سمجھتے ہیں‘۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد شامی کے انسٹاگرام اکاونٹ پر سینکڑوں پیغامات تھے کہ جس میں لکھا گیا تھا کہ وہ غدارہے اور انہیں ٹیم انڈیاسے باہر کر دینا چاہیے۔ تاہم، ان کے بہت سے شائقین اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شامی کی حمایت کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago