Categories: کھیل کود

بڑی جیت کے بعد وراٹ کوہلی کا بیان، ہم نے پریکٹس میچ کی طرح بیٹنگ کی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی اپنی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔ جمعہ 5 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہندوستان نے صرف 6.3 اوور  میں جیت کر نیٹ رن ریٹ میں زبردست بہتری کی۔ ٹاس جیت کر بولنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے اسکاٹ لینڈ کو 85 رنز پر ڈھیر کردیا۔ اس کے بعد ہدف 39 گیندوں میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اس جیت کے بعد اب ہندستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں افغانستان سے اوپر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان گروپ میں سرفہرست ہے اور پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹکر ہے اس کا فیصلہ اگلے میچ کے بعد کیا جائے گا۔ نامیبیا کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ بھارت کو نیوزی لینڈ کی افغانستان سے شکست کی دعا بھی کرنی ہوگی۔

کوہلی نے میچ کے بعد کہا، "ہمارے گیند باز بہت اچھے تھے اور اس کے بعد کے ایل اور روہت نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ شروع ہونے سے پہلے، ہم نے اسے 8 سے 10 اوورز کے درمیان کرنے کی بات کی، ہم زیادہ مارنا نہیں چاہتے تھے کیونکہ اگر زیادہ مارنے کی کوشش  میں وکٹیں گریں تو 20 گیندیں بھی زیادہ لے لئے  تو مہنگی پڑ جائے گی۔ہم نے سوچا کہ اگر ہم اپنا فطریکھیل کھیلیں گے اور رنز خود بخود بن جائیں گے۔

ہندوستانی اننگز کے آغاز میں ہی روہت شرما اور کے ایل راہل نے کھل کر اسکاٹش گیند بازوں پر حملہ کیا۔ جب دونوں بلے بازوں نے 2 اوور میں 23 رن جوڑے تو چوتھے اوور میں اسکور 53 رنز تھا۔ راہل نے 18 گیندوں پر 50 رنز بنائے جبکہ روہت 16 گیندوں پر 30 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

"اگر آپ ہمارے پریکٹس میچ کو دیکھیں تو ہم بالکل اسی   طرح کی بلے بازی کر تے رہے ہیں۔ صرف ایک دوجھٹکے لگے  جہاں کہ  ہمیں  دو لگاتار   اچھے اوور نہیں مل پائے۔ ٹیم نے واقعی اچھی گیند بازی کی اور دباؤ کو برقرار رکھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago