ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی اپنی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔ جمعہ 5 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہندوستان نے صرف 6.3 اوور میں جیت کر نیٹ رن ریٹ میں زبردست بہتری کی۔ ٹاس جیت کر بولنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے اسکاٹ لینڈ کو 85 رنز پر ڈھیر کردیا۔ اس کے بعد ہدف 39 گیندوں میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اس جیت کے بعد اب ہندستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں افغانستان سے اوپر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان گروپ میں سرفہرست ہے اور پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹکر ہے اس کا فیصلہ اگلے میچ کے بعد کیا جائے گا۔ نامیبیا کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ بھارت کو نیوزی لینڈ کی افغانستان سے شکست کی دعا بھی کرنی ہوگی۔
کوہلی نے میچ کے بعد کہا، "ہمارے گیند باز بہت اچھے تھے اور اس کے بعد کے ایل اور روہت نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ شروع ہونے سے پہلے، ہم نے اسے 8 سے 10 اوورز کے درمیان کرنے کی بات کی، ہم زیادہ مارنا نہیں چاہتے تھے کیونکہ اگر زیادہ مارنے کی کوشش میں وکٹیں گریں تو 20 گیندیں بھی زیادہ لے لئے تو مہنگی پڑ جائے گی۔ہم نے سوچا کہ اگر ہم اپنا فطریکھیل کھیلیں گے اور رنز خود بخود بن جائیں گے۔
ہندوستانی اننگز کے آغاز میں ہی روہت شرما اور کے ایل راہل نے کھل کر اسکاٹش گیند بازوں پر حملہ کیا۔ جب دونوں بلے بازوں نے 2 اوور میں 23 رن جوڑے تو چوتھے اوور میں اسکور 53 رنز تھا۔ راہل نے 18 گیندوں پر 50 رنز بنائے جبکہ روہت 16 گیندوں پر 30 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
"اگر آپ ہمارے پریکٹس میچ کو دیکھیں تو ہم بالکل اسی طرح کی بلے بازی کر تے رہے ہیں۔ صرف ایک دوجھٹکے لگے جہاں کہ ہمیں دو لگاتار اچھے اوور نہیں مل پائے۔ ٹیم نے واقعی اچھی گیند بازی کی اور دباؤ کو برقرار رکھا۔