Categories: کھیل کود

سنیل نرین کی بہترین کارکردگی پرایون مورگن نے کیا خاص کہا؟

دبئی، 12 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان ایون مورگن نے آل راؤنڈر سنیل نارین کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف جیت کا سہرا دیا۔ سنیل نے اس میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں، پہلی گیند سے حیرت کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 15 گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے 26 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔

میچ کے بعد، مورگن نے کہا، "نرین نے اپنی آل راؤنڈ پرفارمنس سے ہمارے لیے میچ جیتنا انتہائی آسان بنا دیا۔ شارجہ جہاں بیٹنگ کے لیے اچھی تھی، نرین نے شاندار بولنگ کی۔ پاور پلے کے بعدیہاں ہم مسلسل آر سی بی کی وکٹ لیتے رہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس نرین ٹی 20 کا بہت بڑا لیجنڈ ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں۔

آئی پی ایل کے پہلے مرحلے میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے والے کے کے آر نے دوسرے مرحلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب بدھ کو دوسرے کوالیفائر میں دہلی سے مقابلہ کرے گا۔ ٹیم کی واپسی کے حوالے سے کپتان مورگن نے کہا کہ " یہاں تک پہنچنا ہمارے لیے آسان نہیں تھا۔ ہم صرف کسی طرح ٹورنامنٹ میں واپسی چاہتے تھے۔ ہم نے متحدہ عرب امارات میں جس قسم کی کرکٹ کھیلی ہے اور جس مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سب کو حیران کر دیا ہے۔ "

آر سی بی نے کے کے آر کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 138 رنز بنائے، جواب میں کے کے آر نے 19.4 اوورز میں 6 وکٹوں پر 139 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago