Categories: کھیل کود

جب راہل دراوڈ نے غصے میں ایم ایس دھونی کو ڈانٹا ۔ ویریندر سہواگ کا بڑا انکشاف

جب راہل دراوڈ نے غصے میں ایم ایس دھونی کو ڈانٹا ۔ ویریندر سہواگ کا بڑا انکشاف

نئی دہلی ،12اپریل (انڈیا نیرٹیو)

راہل ڈراوڈ کو لوگ ان کی سنجیدہ اور پر سکون طبیعت کے لیے جانتے ہیں ۔ کبھی میدان میں دراوڈ کو غصے میں نہیں دیکھا گیا ۔ حالانکہ سابق جارح بلے باز اوپنر وریندر سہواگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار دراوڈ کافی غصہ ہو گئے تھے اور ایم ایس دھونی کو جم کر ڈانٹ لگائی تھی ۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ ایم ایس دھونی نے 2006 کے دورہ پاکستان کے دوران غلط شاٹ کھیلا تھا اور اس کے بعد راہل دراوڈ بہت ناراض ہوگئے تھے اور انہیں ڈانٹا تھا۔

ایم ایس دھونی نے سوربھ گانگولی کی کپتانی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں قدم رکھا لیکن دادا کو جلد ہی کپتانی سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے بعد راہل ڈراوڈ ٹیم کے کپتان بنے اور ایم ایس دھونی نئی ٹیم میں آئے۔

وریندر سہواگ نے کریک بز پر خصوصی گفتگو کے دوران اس اہم واقعہ کا انکشاف کیا ۔

انہوں نے بتایا "میں نے راہل دراوڈ کو غصہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ جب ہم پاکستان میں تھے اور دھونی نئی ٹیم میں آئے تھے۔ انہوں نے شاٹ کھیلا اور پوائنٹ پر آو ٹ ہو گئے۔ اس کے بعد دراوڈ ان سے سخت ناراض ہوئے اور کہا" اسی طرح سے تم کھیلتے ہو؟تمہیں گیم کو فنیش کرنا چاہیے ؟ "جس طرح سے دراوڈ نے انگریزی الفاظ کا استعمال کیا اس سے مجھے حیرانی ہوئی حالانکہ ان میں سے آدھی چیزوں کو میں سمجھ نہیں پایا تھا ۔

جب ایم ایس دھونی اگلی بار بیٹنگ کرنے کے لیے اترے تو میں نے دیکھا کہ وہ زیادہ شاٹس نہیں کھیل رہے تھے ۔ میں نے ان سے پوچا کہ کیا ہوا تو انہوں نے کہا کہ دراوڈ کی ڈانٹ استعمال کرنے کے طریقے سے مجھے حیرت ہوئی ، اگرچہ میں ان میں سے آدھے کو بھی نہیں سمجھ سکا۔ جب ایم ایس دھونی اگلی بار بیٹنگ کے لیے نیچے اترے تو میں نے دیکھا کہ وہ بہت زیادہ شاٹس نہیں کھیل رہا تھا۔ میں ان سے پوچھا کہ کیا ہوا تو انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار پھردراوڈ کی ڈانٹ نہیں سننا چاہتے ہیں۔"

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago