کھیل کود

شرینہ احمد کون ہیں جو فیفاورلڈکپ کے لیے عربی زبان میں گائیں گی نغمہ؟

بہار کے گیا ضلع کی رہنے والی شرینہ احمد 5 غیر ملکی زبانوں میں گاتی ہیں،حالانکہ وہ بنیادی طورپرانگلش گلوکارہ ہیں۔انہیں مصر سے ایک عربی گانے کی پیشکش ہوئی ہے جو فیفا ورلڈ کپ کے تھیم پرمبنی ہوگا،فیفا ورلڈ اسی برس نومبر ماہ میں قطرمیں ہونا ہے۔

شرینہ پہلی مرتبہ عربی میں گائیں گی۔اس کو لے کر وہ بھی پرجوش ہیں۔ اس سے پہلے وہ انگلش سمیت دوسری غیر ملکی زبانوں میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا چکی ہیں۔

شرینہ احمد ایک اسٹیج پرفارمر کے طور ابھر رہی ہیں۔انہیں مقامی سطح پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکاہے،سوشل میڈیا خاص طور پر فیس بک اور یوٹیوب پر ان کے لاکھوں مداح ہیں۔

دراصل شرینہ ضلع کے بودھ گیا کی رہنے والی ہیں۔ ان کے والد نجی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں جبکہ ان کی والدہ گھریلو خاتون ہیں۔چونکہ بودھ گیا ایک عالمی شہرت یافتہ شہر ہے اور یہاں بیرون ملک کے سیاحوں کی آمد زیادہ ہوتی ہے۔ہالی ووڈ کے کئی معروف ادکار،ادکارہ، گلوکارہ کی آمد ہوچکی ہے۔

ان کے والد محمد شکیل بتاتے ہیں شرینہ نے پانچویں کلاس سے ہی گانے شروع کردی تھی، حالانکہ گھر کے لوگ اس بات کو لے کر سنجیدہ نہیں تھے،تاہم اسکول کے ایک پروگرام میں جب انہیں انگلش میں گیت گانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا اس وقت اس کی قابلیت اور ہنر کا احساس ہوا۔

شرینہ اب جب فیفا ورلڈ کپ کے لئے گائیں گی تو ان کے لئے فخر کی بات ہوگی۔ شرینہ نے بتایا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ان کے گانے ریلیز کردیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دراصل یہ گانے عرب ممالک میں فیفا ورلڈ کپ کے پرموشن کے لئے کیا گیا ہے۔ یہ انگلش اور عربی کا مکس گانا ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago