تفریح

فلم’وکرم ویدھا‘کا پہلا گانا’الکوہلیا‘ریلیز

ریتک روشن اور سیف علی خان کی آنے والی فلم ‘وکرم ویدھا’ کا پہلا گانا ‘الکوہلیا’ ہفتہ کو ریلیز ہوا۔ گانا ایک ڈانس نمبر ہے۔ ریتک روشن نے فلم کا یہ گانا مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

فلم کے اس گانے میں ریتک زبردست ڈانس موو کرتے نظر آ رہے ہیں۔ شائقین اس گانے کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اس گانے کو وشال شیکھر اور اننیا چکرورتی نے گایا ہے۔ ساتھ ہی اس کی موسیقی وشال شیکھر نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کے بول منوج منتشر نے لکھے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ ریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم وکرم ویدھا میں سیف وکرم اور ریتک ویدھا کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ‘وکرم ویدھا’ 2017 کی تمل فلم کا ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری پشکر گایتری نے کی ہے جنہوں نے اصل فلم بنائی تھی۔ اصل تمل فلم میں آر مادھون اور وجے سیتوپتی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم وکرم-بیتال کی تاریخی کہانی پر مبنی ہے، جس میں ایک چالاک گینگسٹرہربار پولیس والے سے بچ کر فرار ہوجاتا ہے۔ اس لیے اس فلم میں سیف اور ریتک کو ایک ساتھ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

وکرم ویدھا کو نیرج پانڈے اپنی کمپنی فرائیڈے فلم ورکس کے تحت ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور وائی ناٹ اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم رواں ماہ 30 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago