مختلف سرکاری دفتروں  میں تیزی سے  کھادی کو قبو ل کیاجار ہا ہے۔ دہلی پولیس اپنی خواتین فرنٹ ڈیسک  کارکنان کے لئے  خوبصورت کھادی سلک کی ساڑیاں خرید رہی ہے۔

Khadi Silk Sarees

کھادی اور دیہی صنعتی کمیشن  (کے وی آئی سی)  کو دہلی پولیس  سے 25 لاکھ  روپے  قیمت کی 836 کھادی سلک کی ساڑیاں  خریدنے کا آرڈر حاصل ہوا ہے۔  دوہرے رنگ کی  ساڑیاں ٹسر  کٹیا سلک سے بنائی جائیں گی۔ ساڑیوں کے نمونے دہلی پولیس کے ذریعہ دستیاب کرائے گئے ہیں۔ جس کے مطابق کے وی آئی سی کے ذریعہ  ساڑیاں بنائی جارہی ہیں اور دہلی پولیس کے ذریعہ منظوری دی گئی ہے۔   ساڑیاں  نیچرل کلر سلک اور گلابی رنگ میں  کٹیا سلک کی مخلوط ہوں گی۔

کھادی کو قبو ل کیاجار ہا ہے

کے وی آئی سی کے سربراہ جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ دہلی پولیس  سے ملے تازہ خریداری آرڈر سے  کھادی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت    ظاہر ہوتی ہے۔    اس سے کھادی دستکاروں کو مضبوطی  ملے گی۔ جناب سکسینہ نے کہا کہ  کھادی کا  ٹرینڈ یا رجحان ہوگیا ہے۔ کھادی کاریگری  ہے، اس لئے یہ سب سے آرام دہ کپڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  عام آدمی ہی نہیں   خصوصی طور سے  نوجوانوں اور سرکاری اداروں کے ذریعہ   کھادی کو اپنایا جارہا ہے۔   یہ دور دراز کے   کتائی اور بنائی کرنے والے دستکاروں کی   بہت بڑی حوصلہ  افزائی ہے۔

کٹیا سلک کی ساڑیاں مغربی بنگال میں روایتی دستکاروں

دہلی پولیس کے لئے ٹسر –کٹیا سلک کی ساڑیاں مغربی بنگال میں روایتی دستکاروں  کے ذریعہ تیار کی جارہی   ہیں۔    ٹسرکٹیا سلک   دو رنگوں میں کپڑا ہے جو ٹسر اور کٹیا سلک  کو ملانے سے بنتا ہے۔  اس کی بنائی  روایتی دستکار  کرتے ہیں۔   اور  اس کی پہنچان اور گہری اور بھری بناوٹ سے  ہوتی ہے۔   اس کی بناوٹ ٹسر اور کٹیا کے دو الگ الگ دھاگوں سے کی جاتی ہے۔     یہ کھردرا ہوتا ہے اور دیکھنے میں سادا لگتا ہے لیکن سراغ داربنائی اس کپڑے کو  سبھی موسموں میں پہننے کے قابل   بنادیتی ہے۔

کھادی مصنوعات  کی فراہمی

اس سے پہلے  کے وی آئی سی نے   چادروں اور وردیوں سمیت کھادی مصنوعات  کی فراہمی کے لئے    بھارتی ریل، وزات صحت،  محکمہ ڈاک  ، ایئر انڈیا  اور  دیگر سرکاری ایجنسیوں سے معاہدہ کیا۔    کے وی  آئی سی ایئر انڈیا  گروپ ارکان اور اسٹاف کے لئے یونیفارم بنا رہا ہے۔  کمیشن   90 ہزار سے زیادہ ڈاک بندوؤں- ڈاک بہنوں کے  لئے یونیفارم بنا رہا ہے۔ یونیفارم آن لائن بھی دستیاب ہے۔

Khadi Silk Sarees

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…