Categories: کھیل کود

ویمن کرکٹ:ہندوستان نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دی

وومین کرکٹ:ہندوستان نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دی

ورسیسٹر، 4 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

کپتان میتھالی راج کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری اسکور کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تاہم، اس فتح کے باوجود، ہندوستانی ٹیم سیریز 2-1 سے ہار گئی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم47 اوورز میں 219 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں، ہندوستانی ٹیم نے میتھالی کے ناٹ آؤٹ  75 رنز کی بدولت 46.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔

220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں، ہندوستانی ٹیم کوشیفالی ورما اور اسمرتی مندھنا نے عمدہ شروعات دلائی۔ 9 ویں اوور میں شیفالی 46 کے کل اسکو رپر 19 رنز بناکر کیٹ کراس کا شکار بن گئیں۔ جمیمہ روڈریگز کچھ خاص نہیں کرسکیں اور صرف 4 رنز بناسکے اور ایکسلٹون کی گیند پر بولڈ ہوگئیں۔ اسمرتی مندھنا اپنی نصف سنچری صرف 1 رن سے گنوا بیٹھیں اور 81 کے مجموعی اسکور پر 49 رنز بنانے کے بعد سارہ گلنکی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئیں۔ اس کے بعد میتھالی نے ہرمنپریت کور (16)، دیپتی شرما (18) اور سنیہ رانا (24) کے ساتھ ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ میتھالی نے 8 چوکوں کی مدد سے 86 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 75 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے صوفی ایکل اسٹون نے دو، کیٹ کراس، سارہ گلن، نٹالی سیکوراور ہیدر نائٹ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔اس میچ سے قبل،ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم 47 اوورز میں 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے نٹالی سیکورنے 49، ہیدر نائٹ نے 46، ون فیلڈ ہیل نے 36 اور صوفیہ ڈنکلے نے 28 رنز بنائے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago