نئی دہلی، 15 فروری
رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے مشہور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2023 کے لیے ٹیم مینٹور مقرر کیا ہے۔
مرزا، جس نے چھ گرینڈ سلیم اور 43 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتے ہیں، ٹورنامنٹ کے افتتاحی سیزن سے قبل ٹیم کے ساتھ کام کریں گی۔
آر سی بی نے ڈبلیو پی ایل نیلامی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسمرتی مندھانا، ایلیس پیری اور ریچا گھوش جیسے کھلاڑیوں کو خریدا۔ آر سی بی نے مندھانا کے لیے 3.4 کروڑ روپے کی ریکارڈ رقم خرچ کی تھی۔
ثانیہ مرزا کی بطور مینٹور تقرری پر، راجیش وی مینن، پرنسپل اور نائب صدر، آر سی بی نے کہا، “ہمیں آر سی بی خواتین کی ٹیم کی مینٹور کے طور پر ثانیہ مرزا کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی اور اعزاز ہے۔
وہ اپنی کامیابی کے ساتھ ایک رول ماڈل ہیں۔ بہت سے چیلنجوں کے باوجود اپنی سخت محنت، جذبہ اور عزم سے کامیابی کے ساتھ ایک رو ل ماڈل ہیں۔ ثانیہ ہو ہیں جسے ہماری نوجوان نسل دیکھتی ہے اور وہ ہماری ٹیم کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہیں۔
کیونکہ وہ خود ایک زبردست مسابقتی کھلاڑی رہی ہیں جو کھیل کے اعلیٰ سطح پر مختلف حالات میں چیلنجوں کو دور کرنے اور دباؤ کو سنبھالنے کے طریقے سے واقف ہیں۔ ان کا قد اور سنجیدگی کے ساتھ ساتھ ان کا رویہ ٹیم کو ایک بولڈ شخصت کے ساتھ تبدیلی کے لئے ترغیب دیگا۔
پدم بھوشن، ارجن ایوارڈ اور میجر دھیان چند کھیل رتن حاصل کرنے والی ثانیہ مرزا نے آر سی بی خواتین کی ٹیم کے مینٹور کے طور پر اپنے نئے کردار پر کہا، آر سی بی کی خواتین ٹیم میں بطور مینٹور شامل ہونا میرے لیے خوشی کی بات ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…