Categories: کھیل کود

یوراج نے آج ہی کے دن آسٹریلیا کا چوتھی بار ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکناچورکردیاتھا

یادوں کے جھروکے سے: یوراج نے آج ہی کے دن آسٹریلیا کا چوتھی بار ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکناچورکردیاتھا

نئی دہلی ، 24 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ اور ہندوستانی کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لیےآج کا دن بہت یادگار دن ہے۔ اس دن ، 24 مارچ 2011 کو ، یوراج نے اپنی عمدہ بلے بازی کے ساتھ چوتھی بار ورلڈ کپ جیتنے کی آسٹریلیائی امیدوں کو توڑدیاتھا۔

اس میچ میں ، ہندوستان آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں داخل ہو گیاتھا۔ آسٹریلیا کے خلاف 24 سالوں میں یہ ہندوستان کی پہلی ورلڈ کپ کی فتح تھی۔ اس سے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ون ڈے ورلڈ کپ میں مسلسل بھارت کوپانچ مرتبہ شکست دی تھی۔

احمد آباد میں کھیلے گئے اس کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیائی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 260 رن بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے کپتان پونٹنگ نے 104 رن بنائے۔ پونٹنگ کے علاوہ بریڈ ہیڈن 53 اور ڈیوڈ ہسی نے 38 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے آر اشون ، ظہیر خان اور ہربھجن سنگھ نے 2-2 وکٹیں لیں۔

261رنوں کے تعاقب میں ، ہندوستانی ٹیم وریندر سہواگ اور سچن تندولکر کے عمدہ آغاز کے ساتھ اتری اور پہلی وکٹ کے لیے 44 رنوں کا اضافہ کیا۔ تاہم، سہواگ (15) ویں اوور میں آﺅٹ ہوگئے ،اسی کے ساتھ ہی سچن نے 53 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس اہم میچ میں گوتم گمبھیر نے 50 رن بنائے۔ ان کے علاوہ ویراٹ کوہلی 24 اور مہندر سنگھ دھونی نے 7 رن بنائے۔

دھونی اور کوہلی کے آوٹ ہونے کے بعد ، یوراج ایک سرے پر قائم رہے اور انہوں نے سریش رائنا کے ساتھ مل کر اننگز کی قیادت کی۔ اس کوارٹر فائنل میچ میں یوراج سنگھ نے صبر سے بیٹنگ کی اور 65 گیندوں پر 57 رنوں کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، جس میں ان کے 8 چوکے شامل ہیں۔ سریش رائنا 28 گیندوں پر 34 رن بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے۔ اس میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ یوراج کے لیے 2011 کا ورلڈ کپ یادگار تھا کیوں کہ انھیں پلیئر آف ٹورنامنٹ منتخب کیا گیا تھا۔ ورلڈ کپ میں یوراج نے 362 رن بنائے اور 15 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago