Categories: قومی

آرجے ڈی نے اسمبلی میں ہوئے واقعہ کو لے کر نتیش حکومت پر کیا حملہ،اسپیکر کے کردار پراٹھائے گئے سوالات

پٹنہ ، 24 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

بہار اسمبلی میں منگل کے روز ہوئےہنگامے اور ایم ایل اے کی پٹائی کے بعد راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنماؤں میں  ناراضگی  ہے۔قائدین نے اسمبلی میں اسپیکر کے کردارپرسوال اٹھایا ہے۔آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نی بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسمبلی میں واقعے کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا کہ کل کے واقعہ سے اسمبلی کی شاندار تاریخ داغدارہواہے۔ ارکان اسمبلی کو جوتوں سے پیٹا گیا جو جمہوریت کو شرمسار کرتا ہے۔

پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری عبدالباری صدیقی نے وزیراعلیٰ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوریت کی دھجیاں اڑا دی  ہے۔  مجھے  کل کے واقعہ سے بہت دکھ ہوا ہے۔ خاتون ایم ایل اے کو کیسے باہر پھینک دیا گیا۔ یہ سب دیکھنے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ یہ اچھا ہے کہ میں اس ایوان کا ممبر نہیں ہوں۔

سابق اسمبلی اسپیکر ادئے نارائن چودھری نے اسپیکر کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کے قواعد کے مطابق ان کے پاس  کئی  آپشن ہیں۔ بل کو غور کرنے کے لیے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجا جاسکتا تھا۔ لیکن یہ نہیں کیا گیا تھا۔ اسپیکر حزب اختلاف سے بات کرکے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے لیے خزانے کے بنچوں کے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ضروری ہے لیکن منگل کے واقعے کے دوران ایسی کوشش نہیں کی گئی ۔

اپوزیشن نے کیا ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ

بہار قانون ساز اسمبلی میں منگل کے روز ہوئے واقعہ کے خلاف میں بدھ کے روز اپوزیشن کے لیڈروں نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ ایک طرف اسمبلی کی کارروائی جاری ہے اور دوسری طرف ایوان سے باہراسمبلی احاطہ میں اپوزیشن ایم ایل اے دھرنے پر بیٹھے ہیں اورانہوں نے گارڈن ایریا میں ہی متوازی ایوان چلانے کی شروعات کر دی ہے۔

اپوزیشن ممبران نے آر جے ڈی ایم ایل اے اوراسمبلی  ڈپٹی اسپیکرامیدواربھو دیو چودھری کواسپیکر مقرر کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔اپوزیشن کا الزام ہے کہ حکومت ان کی آواز دبانا چاہتی ہے۔ ایوان میں اگر اپوزیشن کی آوازکی اہمیت نہیں تواپوزیشن ارکان ایوان کے اندر جاکر کیا کریں گے۔

اپوزیشن کے ممبران مسلسل مطالبہ کررہے ہیں کہ منگل کے روزایم ایل اے کو لات اور گھونسوں سے مارنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ آر جے ڈی کے ساتھ ساتھ کانگریس، بائیں بازو کے اراکین اسمبلی ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔

چوڑی لے کر ایوان کے اندر پہنچے آرجے ڈی کے ایم ایل سی

ہنگامے کے درمیان کارروائی ملتوی ، ویل میں دھرنے پر بیٹھے

قانون ساز کونسل میں بجٹ اجلاس کے آخری روز حزب اختلاف کے ارکان زور دار ہنگامہ کر رہے ہیں۔ آرجے ڈی ڈی کے ایم ایل سی چوڑی لیکر ایوان کے اندر پہنچ گئے ۔ انہوں نے چوڑی دکھاتے ہوئے مخالفت کی ۔ ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر قانون ساز کونسل کی کارروائی دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کردی گئی۔ اس کے بعد اپوزیشن کے ایم ایل سی ویل میں پہنچ کر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

قانون ساز کونسل کے باہر اپوزیشن پارٹیوں کے ایم ایل سی نے جم کر نعرہ بازی کی۔ کانگریس کے ایم ایل سی پریم چندر مشرا نے نتیش کمار شرم کرو، نتیش کمار استعفیٰ دو جیسے نعرے لگائے۔ وہیں موجود آرجے ڈی کے ایم ایل سی رام چندر پوربے نے کہا کہ قانون ساز کونسل کی اپنی اہمیت ہے۔ یہاں سیکورٹی کا نظام موجود ہے ، مارشل بھی ہے۔ قانون ساز کونسل میں باہر سے کسی پولس فورس کااستعمال کرنا غلط ہے۔ 26-27 سالوں کے تجربے میں کبھی نہیں دیکھا کہ کسی ایم ایل اے کو اس طرح سے پیٹا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago