ہمیں فالو کریں

Swachh Bharat Abhiyan


ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ’’ بیت الخلاء کے عالمی دن کے موقع پر ہندوستان ،سب کے لئے بیت الخلاء کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران ہندوستان کے کروڑوں افراد کو صاف ستھرے بیت الخلاء فراہم کرنے میں نمایاں کامیا بی حاصل ہوئی ہے۔ اس سے صحت کے بے شمار فوائد کے ساتھ ساتھ، خاص طور پر ہماری ناری شکتی کا وقار بڑھا ہے۔


اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال 19نومبر کو ”ورلڈٹائلیٹ ڈے“ منایا جاتا ہے۔ تاکہ دنیا میں صاف صفائی کو لے کر ایک واضح پیغام دیا جا سکے۔جس طرح مدرس ڈے، فادرس ڈے وغیرہ مناتے ہیں اسی طرح ”ورلڈ ٹائلیٹ ڈے“ بھی ہر سال 19نومبر کو مناتے ہیں۔ World Toilet Day منانے کے پیچھے یہ نظریہ کام کرتا ہے کہ دنیا کو آگاہ کیا جائے کہ جس طرح کھانے کا ایک نظام ہے۔ اسی طرح پاخانے کا بھی ایک نظام ہے۔


 ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  ’آج پانی کے  تحفظ  پر  ایک  ‘جن آندولن’ (عوامی تحریک)  چلانے کے لئے کہا اور  اسے کامیاببنانے کے لئے عوامی حصہ داری کی اہمیت پر  زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک بڑا بہت بڑا ملک ہے اور عوام کی شرکت کے بغیر کچھ بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ دوسری قومی آبی انعامات  کی تقریب کے افتتاحی اجلاس سے ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر  جمہوریہ  نے  سووچھ بھارت ابھیان کا حوالہ دیا کہ  یہ کیسے  عوامی تحریک میں تبدیل ہوگیا اور کہا کہ وہ  اس کے افتتاح کے وقت  شہری ترقی کے وزیر ہونے کے ناطے اپنا ذاتی تجربہ بیان کررہے ہیں۔

To Top