اردو میڈیم اساتذہ کے لیے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام

اردو میڈیم اساتذہ کے لیے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام

حیدرآباد۔18۔دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

مولانا آز اد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذیعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی) کی جانب سے اردو میڈیم اساتذہ کے لیے جنوری، فروری اور مارچ 2021 میں بالترتیب تین فیکلٹی ڈیولپمنٹ (تربیتی) پروگرام کا انعقاد عمل میں لا یا جا رہا ہے۔

پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر مرکز کے بموجب پہلا پروگرام 4 تا 9/ جنوری کومنعقد ہو گا جس میں جدید طریقۂ تدریس سے اساتذہ کو روشنا س کرایا جائے گا۔دوسرا پروگرام اردو مدارس میں انگریزی مضمون پڑھانے والے اساتذہ کے لیے ہو گا جو کہ یکم تا 6/ فروری کو منعقد ہو گا۔

تیسرے پروگرام میں تدریسی موا د کے حقِ ملکیت اور اشاعت سے متعلق قانونی پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔یہ پروگرام یکم تا 6 /مارچ کو ہو گا۔پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج اور پروفیسر صدیقی محمد محمود،رجسٹرار انچارج کی نگرانی میں منعقد ہو نے والےان پروگراموں سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔

اردومیڈیم اساتذہ https://forms.gle/A5oBcrob7CdQncjF8لنک پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے۔ لائیو سیشن سہ پہر 3 تا 5 بجے منعقد ہوں گے۔

پروگرام میں شریک اساتذہ کو ای۔سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لیےجناب مصباح انظر،اسسٹنٹ پروفیسر (9948412484) اور ڈاکٹر محمد اکبر، اسسٹنٹ پروفیسر (8373984391) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago