Categories: قومی

رام پور ،یوپی میں18 سے27 دسمبر تک منعقد ہوں گے ہنر ہاٹ

رام پور ،یوپی میں18 سے27 دسمبر تک منعقد ہوں گے ہنر ہاٹ

رام پور (یوپی) ،18 دسمبر(انڈیا نیرٹیو )

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور ، مختار عباس نقوی نے آج ےہاں کہا کہ” ہنر ہاٹ“ مودی سرکار کا ’ کوشل کو کام ‘ اور’ہنر کو سمّان‘ کی بے حد مضبوط مہم ہے۔

رامپور کے نمائش گراونڈ ، پَن وَڑِیا میں 18 سے 27 دسمبر تک منعقدہو رہے’ہنر ہاٹ‘ کے موقع پر آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ ’ہنر ہاٹ‘ ، ’خودکفیل بھارت‘ کے عزم کو پورا کرنے اور ملک کے کونے کونے سے ہنر مند کاریگروں ، دستکاروں اور معما روں کو بڑے پیمانے پر روزگار اور روزگار کے مواقع سے مربوط کرنے کے لیے ایک مضبوط مہم ثابت ہوئی ہے۔

مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی اور دیگر وزراکے ہاتھوں افتتاح آج

نقوی نے کہا کہ رام پور میں ’ہنر ہاٹ‘ کا افتتاح کل ،18 دسمبر کو مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ اور اسمال ، مائیکرو اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے وزےر نتن گڈکری  نے کیا ۔

بطور مہمان خصوصی ،کھا دی اےنڈ گرام اُدھیوگ انڈسٹریز کمیشن کے چیئرمین مسٹر ونئے کمارسکسینہ ؛ اترپردیش کے کھادی اور گرام اُدھیوگ ، اسمال ، مائیکرو اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے وزےر سِدھارتھ ناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے وزیر مملکت برائے پانی، بجلی بلدیو سنگھ اَولکھ رہیں گے ۔

نقوی نے کہا کہ ’ہنر ہاٹ‘ ، وزیر اعظم نریندر مودی کے ’ووکل فار لوکل‘ کے اعلان کو تعبےر بخشنے کے ساتھ ہی ’ سوَدےشی مشن ‘ کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔

ملک کے مختلف حصوں میں منعقدہ ’ہنر ہاٹ‘ میں ، رام پور کے کاریگروں اور دست کاروں

نقوی نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں منعقدہ ’ہنر ہاٹ‘ میں ، رام پور کے کاریگروں اور دست کاروں کو بھی موقع مہیا کریاگیا تھا، آج خود ’ہنر ہاٹ‘ رام پور کی دہلیز پر موجود ہے جہاں ملک بھر کے دست کار اپنی ناےاب دیسی ساخت کے ہاتھ سے تیار کردہ مصنوعات کے ساتھ حاضر ہیں۔

نقوی نے کہا کہ رام پور میں منعقدہو رہے ’ہنر ہاٹ‘ میں ملک کے کونے کونے سے نایاب دیسی مصنوعات اور ملک کے ہر حصے کے لذیذ پکوان مہیا ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے مشہور فن کاروں کے ذریعہ روزانہ پیش کیے جانے والے روایتی و ثقافتی پروگرام یہاں آنے والے لوگوں کے لیے توجہ کا مرکز ہوں گے۔ اس ’ہنر ہاٹ‘ میں ، آنے والے لوگ ’تکثریت میں اتحاد کی ثقافت‘ کو بہ نفسِ نفیس محسوس کر سکیں گے۔

رام پور کے” ہنر ہاٹ“ میں اترپردیش ، راجستھان ، دہلی ، ناگالینڈ ، مدھیہ پردیش ، منی پور

نقوی نے کہا کہ رام پور کے” ہنر ہاٹ“ میں اترپردیش ، راجستھان ، دہلی ، ناگالینڈ ، مدھیہ پردیش ، منی پور ، بہار ، آندھراپردیش ، جھارکھنڈ ، گوا ، پنجاب ، اتراکھنڈ ، لداخ ، کرناٹک ، گجرات ، ہریانہ ، جموں و کشمیر ، مغربی بنگال ، مہاراشٹر، چھتّےس گڑھ، تاملناڈو، کیرالہ اور دیگر علاقوں سے ہنر کے استاد کارےگر اپنے ساتھ لکڑی ، پیتل ، بانس ، شیشے ، کپڑے، کاغذ ، مٹی وغیرہ کی عمدہ اور شاندار مصنوعات لے کر آئے ہیں۔

نقوی نے کہا کہ وُوڈ آئرن کی مصنوعات ، لکڑی اور مٹی کے کھلونے ، ہینڈلوم کی مصنوعات ، روایتی جڑی بوٹیاں ، ہربل مصنوعات ، رامپوری چاقو ، رامپوری وائلن، کھادی کی مصنوعات ، بلےک پاٹری ، بانس۔ بےنت کے سامان ، خشک پھول ، آئل پینٹنگ ، ٹائیگر پرنٹ وغیرہ کی شاندار ۔جاندار مصنوعات۔ رام پور کے ’ہنر ہاٹ‘ میں دستیاب ہیں۔

ہنر ہاٹ“ ، رامپور میں 18 اور19 دسمبر کو سشیل جی مہاراج کے ذریعہ ’شری رام راجیہ‘ پر مبنی

”ہنر ہاٹ“ ، رامپور میں 18 اور19 دسمبر کو سشیل جی مہاراج کے ذریعہ ’شری رام راجیہ‘ پر مبنی رام لیلا لوگوں کی توجّہ کا اصل مرکز ہو گی۔

نقوی نے کہا کہ رام پور کا ’ہنر ہاٹ‘ ای۔ پلیٹ فارم http://hunarhaat.org پر بھی ملک و غیر ممالک کے لوگوں کے لیےدستیاب رہے گا جہاں لوگ براہِ راست کاریگروں ، دست کاروں اور معماروں کے دیسی سامانوں کو دیکھ اور خرید سکیں گے۔

پچھلے5 برسوں میں5 لاکھ سے زائد ہندستانی کاریگروں ، دست کاروں کو روزگار

نقوی نے کہا کہ پچھلے5 برسوں میں5 لاکھ سے زائد ہندستانی کاریگروں ، دست کاروں کو روزگار ۔ روزگارکے مواقع مہیا کرنے والے ’ہنر ہاٹ ‘ کی ہاتھ سے تیار نایاب دیسی اشیا لوگوں میں کافی مقبول ہوچکی ہیں۔

اگلا ’ہنر ہاٹ‘ ، ’ووکل فار لوکل‘ تھیم کے ساتھ شلپ گرام ، لکھنو میں 22 سے31 جنوری کو منعقد ہوگی جس کا افتتاح اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ’ہنر ہاٹ‘ کا انعقاد جے پور ، چندی گڑھ ، اندور ، ممبئی ، حیدرآباد ، نئی دہلی (انڈیا گیٹ) ، رانچی ، کوٹا ، سورت / احمد آباد ، کوچی وغیرہ مقامات پر ہوگا۔ ان ”ہنر ہاٹ“ کی تاریخیں جلد طے کر دی جائےں گی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago