ملیالم اداکار انیل نیدومنگڈو کی پانی میں ڈوبنے سے موت

ملیالم اداکار انیل نیدومنگڈو کی پانی میں ڈوبنے سے موت

Malayalam actor Anil Nedumangad dies after drowning

ترواننت پورم ، 26 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ٹی وی اینکر سے بنے فلمی اداکار انیل نیدومنگڈو کی میت ہفتہ کے روز ترواننت پورم میں ان کے گھر لائی جائے گی۔ قبل ازیں اس کی لاش کو کورونا معائنہ اور پوسٹ مارٹم کے لیےکوٹائیم میڈیکل کالج اسپتال لے جایا جائے گا۔آخری رسوم بعد میں کی جائے گی۔

’’ایپنم کوشیم ‘‘ فلم میں ایک پولیس آفیسر کا شاندار کردار

یادرہے کہ’’ایپنم کوشیم ‘‘ فلم میں ایک پولیس آفیسر کا شاندار کردار اداکرنے والے48سالہ فلم اداکار انیل نیدومنگڈو کا جمعہ کی شام ملانکرہ ڈیم کے قریب نہاتے ہوئے ڈوبنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔

اپنی نئی فلم’ پیس ‘کی شوٹنگ کے سلسلے میں

وہ اپنی نئی فلم’ پیس ‘کی شوٹنگ کے سلسلے میں تھوڈوپوزہ میں تھے۔ شام 6 بجے کے قریب انہیں نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

انیل نیدومنگڈو نے ملیالم ٹیلیویژن چینلز میں بطور اینکر کیریئر کی شروعات کی اور پھر متعدد فلموں میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار پرتھوی راج ، دولارے سلمان ، بیجو مینن ، سورج وینجرامڈو اور دیگر نے بھی انیل کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago