<div id="bodycontent">
<table border="0" width="100%" cellspacing="0" cellpadding="0">
<tbody>
<tr>
<td width="20">
<table border="0" width="20" cellspacing="0" cellpadding="0">
<tbody>
<tr>
<td style="text-align: right;" width="20" height="1"></td>
</tr>
</tbody>
</table>
</td>
<td class="sb2" style="text-align: right;">عہد کورونا کی سردی میں کیسے کریں گلے کی حفاظت
سردی میں آپ کا بھی گلہ خراب رہتا ہے تو جانیں 5 ایسی ٹپس جو بچائیں آپ کو گلے کی خراش سے
سردی کے موسم میں گلے کی خراش اور کھانسی کی شکایت اکثر لوگوں کو رہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دیگر وائرل بیماریاں بھی زور پکڑتی ہیں۔گلہ خراب ہونے پر ہم لوگ مختلف کھانسی کے سیرپ اور ادوایات کا استعمال کرتے ہیں مگر فائدہ بہت دنوں کے بعد ہوتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس سردی آپ اس تکلیف سے بچ سکیں تو جانیں وہ 5 آسان ٹپس جو آپ کی بھی مدد کرسکتی ہیں۔
• ٹوتھ برش روزانہ صاف کریں:
روزانہ دانتوں کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا ٹوتھ برش بھی صاف کریں کیونکہ غذا کے ذریعے ہمارے منہ میں مختلف قسم کے بیکٹریا اور جراثیم داخل ہوتے ہیں جن کی وجہ سے گلے میں خراش اور کھچاؤ پیدا ہوتا ہے۔ لہٰذا برش کی صفائی بھی اتنی ہی ضروری ہے۔
اس کو صاف کرنے کے لئے آپ ہفتے میں ایک مرتبہ ایک کپ نیم گرم پانی میں ایک چمچ نمک ڈال کر مکس کریں اور اس پانی میں بیس منٹ کے لئے اپنا برش ڈال کر چھوڑ دیں، یوں آپ کا برش بھی صاف ہو جائے گا اور گلہ بھی خراب ہونے سے بچے گا۔
• پانی کا استعمال:
سردی میں پیاس کم لگتی ہے اور ہمارا گلہ خشک رہتا ہے جس کی وجہ سے بھی کھانسی یا گلے میں خراش رہتی ہے، اس لئے کوشش رکیں کہ دن میں آٹھ گلاس لازمی پیئیں تاکہلہ بھی تر رہے اور جسم بھی۔ پانی کا نہ پینا یہ کم پینا بھی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے کیونکہ ہمارا اعصابی و مدافعتی نظام پانی کی متوازن مقدار سے بھی بہتر کام کرتا ہے۔
• کھانے پینے کا خیال:
سردی میں ہمیں بھوک بہت لگتی ہے اور ہم مختلف ڈرائی فروٹس بھی کھاتے رہتے ہیں اور ان کو کھانے کے بعد پانی بھی پی لیتے ہیں، جس کی وجہ سے کھانسی ہو جاتی ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ڈرائی فروٹس میں فیٹ اور آئل زیادہ ہوتا ہے اور پانی کے ساتھ آئل ہضم نہیں ہو پاتا اور کھانے کی نالیوں میں کہیں پنھس جاتا ہے یہ بھی گلہ خراب ہونے کی ایک وجہ ہے۔ اسلئے کھانے پینے میں خیال رکھیں، بہت زیادہ نہ کھائیں اعتدال سے کھائیں۔
• نمک کے غرارے:
نمک کے پانی سے دن میں ایک مرتبہ غرارے کریں کیونکہ نمکیات کی وجہ سے گلہ صاف ہوگا اور اس میں موجود اکلائن خصوصیات بیکٹریل انفیکشن کو ختم کرنے کی وجہ بنتی ہے۔
• بھاپ لینا:
ناک کو کھولنے کے لئے جس طرح بھاپ لیتے ہیں بلکل اسی طرح منہ کھول کر گرم پانی سے بھاپ لیں یہ ٹپ گلے کو صحیح رکھنے کے لئے سب سے مفید ہے۔ اس کے لئے آپ دو کپ گرم پانی میں ایک سے دو پتے پودینے کے ڈال لیں اور پھر اس کی بھاپ لیں اس
طرح پودینے میں موجود مینتھول سردی کے موسم میں آپ کے گلے میں خراش اور کھانسی جیسے مسائل کو دور رکھنے میں مدد دے گا۔
(ڈاکٹر حکیم فیضان جیراج پوری)</td>
</tr>
</tbody>
</table>
</div>.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago