فیس بک پر دیے گئے قرض کے اشتہار پر کلک کرنا پڑامہنگا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فیس بک پر قرض کے اشتہار پر کلک کرنا ایک شخص کو مہنگا پڑگیاہے۔ متاثرہ شخص پر دس لاکھ کا قرض لینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور پھر جعلسازوں نے قرض دلانے کے بہانے اس سے لاکھوں روپے بینک اکاؤنٹ میں ڈلوا لیے۔ قرض نہ ملنے پر متاثرہ نے جب ملزمان پر رقم واپس کرنے کے لیے دباو ڈالا تو وہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ متاثرہ نے اب پولیس سے جعلسازی کی شکایت کرکے اپنی جان بچانے کی فریاد کی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پولیس کے مطابق یہ سارا معاملہ ڈبری علاقہ کا ہے۔ وجے انکلیو کے رہنے والے پرتاپ سنگھ نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ اس نے اپنے فیس بک پر قرض کا اشتہار دیکھا۔ اس نے اس پر کلک کیا اور اسے دیکھا۔ اس کے بعد، اسے بجاج فائنانس کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے کئی لوگوں کے مسلسل فون آنے لگے۔ اسے دس لاکھ کا قرض دینے کی بات  کہہ کر کئی کاغذات اورکینسلچیک مانگے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
متاثرہ نے تمام دستاویزات دے دیے۔ جس کے بعد ملزم نے اس سے سیکورٹی سمیت دیگربہانے سے رقم کا مطالبہ شروع کر دیا۔ رقم دینے سے انکار پر ملزمان نے اسے مختلف نمبروں سے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ ملزمان نے عدالت میں مقدمہ کرنے کی دھمکیاں دے کر وصولی کرنا شروع کر دیا۔ اس دوران متاثرہ نے ملزمان کے اکاونٹ میں 3.11 لاکھ روپے دے دیے۔ کافی پریشان ہونے کے بعد متاثرہ نے ڈابری پولیس اسٹیشن میں شکایت کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تکنیکی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago