Urdu News

فیس بک پر دیے گئے قرض کے اشتہار پر کلک کرنا پڑامہنگا

فیس بک پر دیے گئے قرض کے اشتہار پر کلک کرنا پڑامہنگا

فیس بک پر قرض کے اشتہار پر کلک کرنا ایک شخص کو مہنگا پڑگیاہے۔ متاثرہ شخص پر دس لاکھ کا قرض لینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور پھر جعلسازوں نے قرض دلانے کے بہانے اس سے لاکھوں روپے بینک اکاؤنٹ میں ڈلوا لیے۔ قرض نہ ملنے پر متاثرہ نے جب ملزمان پر رقم واپس کرنے کے لیے دباو ڈالا تو وہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ متاثرہ نے اب پولیس سے جعلسازی کی شکایت کرکے اپنی جان بچانے کی فریاد کی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ سارا معاملہ ڈبری علاقہ کا ہے۔ وجے انکلیو کے رہنے والے پرتاپ سنگھ نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ اس نے اپنے فیس بک پر قرض کا اشتہار دیکھا۔ اس نے اس پر کلک کیا اور اسے دیکھا۔ اس کے بعد، اسے بجاج فائنانس کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے کئی لوگوں کے مسلسل فون آنے لگے۔ اسے دس لاکھ کا قرض دینے کی بات  کہہ کر کئی کاغذات اورکینسلچیک مانگے۔

متاثرہ نے تمام دستاویزات دے دیے۔ جس کے بعد ملزم نے اس سے سیکورٹی سمیت دیگربہانے سے رقم کا مطالبہ شروع کر دیا۔ رقم دینے سے انکار پر ملزمان نے اسے مختلف نمبروں سے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ ملزمان نے عدالت میں مقدمہ کرنے کی دھمکیاں دے کر وصولی کرنا شروع کر دیا۔ اس دوران متاثرہ نے ملزمان کے اکاونٹ میں 3.11 لاکھ روپے دے دیے۔ کافی پریشان ہونے کے بعد متاثرہ نے ڈابری پولیس اسٹیشن میں شکایت کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تکنیکی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Recommended