ڈوڈہ پولیس نے دہشت گردوں کے ایک بالائی کارکن کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا

ڈوڈہ پولیس نے دہشت گردوں کے ایک بالائی کارکن کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا

ڈوڈہ، 13 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیرکے پہاڑی ضلع ڈوڈہ سے پولیس نے دہشت گردوں کے ایک بالائی کارکن (اوورگراونڈ ورکر) کو گرفتار کرکے اُس کے قبضہ سے اسلحہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

ایس پی آپریشنز ڈوڈہ راج کمار نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد مشترکہ فورسسز پولیس ،سی آر پی ایف، ایس ایس بی نے بخڑیان گاؤں کا محاصرہ کیا اور تلاشی مہم چلائی۔ سرچ آپریشن کے دوران فورسسز نے کامیابی حاصل کی۔ ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ تلاشی کے دوران فردوس احمد نٹنو نامی شخص کے گھر سے 3 چینی پستول، پانچ میگزین، 1 سائلینسر، 15 کارٹریج برآمد ہوئے۔ پولیس نے موقع سے اُس شخص کو بھی گرفتار کیا جس کے گھر سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ گرفتار شخص گزشتہ سات ماہ سے دہشت گردی میں سرگرم تھا۔ گرفتار شخص کشمیر یونیورسٹی میں جرنلزم میں پوسٹ گریجویشن بھی کر رہا تھا۔ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ ضلع ڈوڈہ کو حال ہی میں ملیٹنسی سے پاک قرار دیا گیا تھا۔

شمالی کشمیر کے سوپور میں دہشت گردوں نے فورسز پر پھینکا ہتھ گولہ، تلاشی مہم شروع، دو پولیس جوان زخمی

شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں آج بعد دوپہر مشتبہ دہشت گردوں نے سوپور بس اسٹینڈ کے قریب پولیس پوسٹ پر ایک گرینڈ داغ دیا۔ اس سلسلے میں سرکاری ذرائع نے ہندوستھان سماچار کو بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ پر گرنیڈ دے مارا اور اس واقع کے بعد چاروں اطراف لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے جبکہ دوکاندار اپنی دکانیں کھلی چھوڈ کر ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

پولیس کے افسران نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں دو ایس پی اوز کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت پورے علاقے محاصرہ رکے واقعہ میں ملوث افراد کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ جبکہ ہر آنے جانے والے شخص کی پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ جنوبی کشمیر کے بعد شمالی کشمیر کے علاقے بھی دہشت گردوں کا گڑھ مانا جاتا ہے۔

سونمرگ میں برفباری کی وجہ سے پھنسے درجنوں سیاحوں کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی سربراہی میں ٹیم نے بچا لیا

دفعہ 370 کو جموں وکشمیر سے ہٹانے کے بعد اور سال 2020 میں کورونا کی وبائی بیماری کے بعد اگرچہ کشمیر کا سیاحتی سیزن ٹھپ ہو کر رہ گیا تھا لیکن  اس سال جنوری کے مہینے میں ایک مرتبہ پھر سے کشمیر میں سیاحتی سیزن شروع ہوتے ہی ہزاروں کی تعداد میں سیاح وارد کشمیر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

اس دوران چار روز قبل اگرچہ درجنوں غیر ریاستی سیاح سونمرگ پہنچ کر سونمرگ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو رہے تھے، کہ اچانک موسم میں خرابی آتے ہی سونمرگ میں برفباری شروع ہوگئی۔ جس ے دوران یہ سیاح ہوٹلوں میں پھنس کے رہ گئے۔

ضلع انتظامیہ گاندربل نے خبر ملتے ہی سب ڈویژنل مجسٹریٹ حکیم تنویر کی سربراہی میں ایک ٹیم کو علاقے میں روانہ کرکے درجنوں سیاحوں کو وہاں سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچا دیا۔

نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان سیاحوں نے بتایا کہ انہیں ہوٹل مالکان نے اپنے ہوٹلوں میں اپنے افراد خانہ کی طرح رکھا اور کوئی بھی کمی محسوس ہونے نہیں دی۔ جسکے لیے وہ کشمیر، کشمیری لوگوں اور یہاں کی مہمان نوازی کا ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

کشمیر میں لگاتار ہو رہی بارش کے نتیجے میں گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول بی ہامہ کی دیوار گر گئی

وادی کشمیر میں جہاں گذشتہ تین دنوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے، وہیں اس کی وجہ سے گاندربل ضلع کے بی ہامہ میں قائم گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کی عمارت کی دیوار گر گئی ہے۔بر لب سڑک پرموجود اس اسکول کی دیوار گرنے سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ہے۔

مقامی لوگوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسکول سڑک پر واقع ہے اور اس اسکول کے دیوار کی جو بنیاد تھی، وہ پہلے ہی خستہ حال تھی۔آج سے دو سال قبل جب اس دیوار پر کام شروع کیا گیا تھا، تو اس وقت ہم نے متعلقہ محکمے سے گزارش کی تھی کہ دیوار کو خستہ حال نہ بنایا جائے، لیکن اس وقت متعلقہ محکمہ نے ہماری گزارش کو نظر انداز کرکے اپنی من مانی کرکے پانچ لاکھ روپیہ برباد کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بارش کی چند بوندیں کیا گریں کہ اسکول کی دیوار ہی گر گئی۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ اس اہم معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کیوں اس خستہ بنیاد پر دیوار کھڑی کرکے سرکاری خزانہ کو لوٹا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ کوئی حادثہ پیش نہ آیا اور دیوار رات کے دوران گر گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago