بڑھتی ہوئی سمندری سطح: ناسا-ای ایس اے نے نگرانی کے لیےسیٹلائٹ کا آغاز کیا

بڑھتی ہوئی سمندری سطح: ناسا-ای ایس اے نے نگرانی کے لیےسیٹلائٹ کا آغاز کیا

امریکی خلائی ایجنسی ناسا (ناسا) نے یوروپی اسپیس ایجنسی-ای ایس اے کے اشتراک سے ، دنیا بھر میں سمندرکی بڑھتی ہوئی سطح کی نگرانی کے لیے ایک سیٹلائٹ کا کامیابی کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ یہ مصنوعی سیارہ ، جسے یورپی نژاد امریکی خلائی ایجنسی نے مشترکہ طور پر بنایا تھا ، ہفتے کے روز رات گیے کیلیفورنیا کے وانڈنبرگ ایئر فورس اڈے پر لینڈنگ سائٹ اسپیس لانچ کمپلیکس 4 ای سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ سے لانچ کیا گیا۔

اس مصنوعی سیارہ کا نام سین ٹینیل -6 مائیکل فریلیچ رکھا گیا ہے۔ جو ایک چھوٹے سے پک اپ ٹرک کے برابر ہے۔ اس مدد سے ناسا  بڑھتی ہوئی سمندر کی سطح کو دستاویز کرنے کا کام تقریبا ًتیس سال تک جاری رہے گا۔ سین ٹینیل ۔6 ساحل کے قریب بحری جہازوں کی مدد کے لیےموسم کی معلومات کے ساتھ ساتھ سمندری دھاروں کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کرے گا۔

ناسا کے ارتھ سائنسز ڈویژن کے ڈائریکٹر کیرن سینٹ جرمین نے کہا کہ ’’زمین بدل رہی ہے۔ اس میں کس قسم کی اور کتنی تبدیلی آرہی ہے۔ یہ مصنوعی سیارہ اس کو جاننے میں ہماری مدد کرے گا۔ ‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’زمین کے بدلتے ہوئے عمل کا بھی سطح سمندر پر عالمی سطح پر اثر پڑتا ہے۔ مقامی برادریوں پر بھی اس کے اثرات بڑے پیمانے پر مختلف ہوتے ہیں۔ ان تبدیلیوں کو سمجھنے اور پوری دنیا کی ساحلی برادریوں کو آگاہ کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔ ‘‘

اس مصنوعی سیارہ کا نام ناسا کے ارتھ سائنس ڈویژن کے سابق ڈائریکٹر مائیکل فریلیچ کے اعزاز میں رکھا گیا ہے۔ جو خلا سے سمندر کی حرکت پر نگاہ رکھنے میں پیش پیش تھے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago