Categories: Uncategorized

گوالیار- مورینا فلائی اوور قوم کے نام وقف

گوالیار- مورینا فلائی اوور قوم کے نام وقف

زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود ، دیہی ترقی اورپنچائتی راج اورڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج  108 کروڑ کی  لاگت والے مدھیہ پردیش کے مورینا ٹاؤن میں  این ایچ –3 پر 1.420 کلومیٹر فلائی اوور کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعلیٰ  جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اس موقع پر منعقدہ  تقریب کی صدارت کی ۔تقریب میں مرکزی وزرا جناب تھاور چند گہلوت  ، جناب پھگن سنگھ کولستے ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت   جنرل (سبکدوش ) وی کے سنگھ ،مقامی ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی ، مرکزاور ریاست کے سینئیر افسران نے شرکت کی ۔

راجستھان میں  دھول پوراور مدھیہ پردیش  میں گوالیار کو جوڑنے  والا یہ فلائی اوور طے شدہ 18  مہینوں کی مدت میں پورا ہوا ہے۔4 لین فلائی اوور کے ڈھا نچے کی کل لمبائی 780  میٹر ہے ۔دھول پور کی طرف 300 میٹر ریٹیننگ  وال اپروچ  اور گوالیار کی طرف 340  میٹر ریٹیننگ وال اپروچ  ہے ۔فلائی اوور کے دونوں طرف سروس  روڈ ہے۔ اس فلائی اوور سے  مورینا شہر میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ بھی کم ہوگی اور اس کے نتیجے میں وقت کی بچت ہوگی اور ایندھن کی بربادی سے بچا جاسکے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زراعت کے مرکز ی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے اس پروجیکٹ  کی جلد منظوری  کے لئے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے سڑک ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کی ستائش کی ۔ انہوں  نے  اس پروجیکٹ پر تیزی سے کام کرنے کے لئے جنرل (سبکدوش)  وی کے سنگھ کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ روڈ کے اس اسٹریچ سے  اس خطے میں آمدورفت  میں آسانی ہوجائے گی ۔

وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اس فلائی اوور کی تعمیر کے ساتھ ہی آج تاریخ بدل گئی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ مورینا  نے مرکز سے جو بھی  مانگا تھا وہ اسے ملا  ہے۔انہوں  نے ضلع میں شروع کئے گئے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں  نے مورینا کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نہ صرف ترقی کی کہانی دیکھیں بلکہ کھلےدل سے اس میں حصہ بھی لیں۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جنرل  (سبکدوش) نے کہا کہ حکومت لوگوں کی سہولت کے لئے ترقی پر توجہ دے رہی ہے ۔ یہ موجودہ اسٹریچ   اس لحاظ سے اہم ہے کیونکہ یہ خطے میں  ایک بڑی رابطہ کاری سڑک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلائی اوور سے حادثات کو کم کرنے میں  بھی مدد ملے گی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago