معروف بنگالی اداکار سومترا چٹرجی  کے انتقال کے بعد تعزیت کےلئے وزیر اعلیٰ پہونچی اسپتال

معروف بنگالی اداکار سومترا چٹرجی  کے انتقال کے بعد تعزیت کےلئے وزیر اعلیٰ پہونچی اسپتال

بنگلہ فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیت سومترا چٹرجی نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ آج دوپہر کولکاتہ کے ایک غیر سرکاری نرسنگ ہوم میں سومترا چٹرجی نے آخری سانس لی۔ گزشتہ ماہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن ایک ماہ سے زائد عرصہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے باوجود وہ صحتیاب نہیں ہو سکے۔ ان کی عمر 85 سال تھی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق علاج کے بعد ان کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد بھی کورونا سے ہونے والی کچھ ایسی پیچیدگیاں تھیں جو ختم نہیں ہوسکیں۔ سومترا چٹرجی کی موت پر بنگال کے لوگوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ فلم انڈسٹری سے لیکر عام لوگ بھی اپنے اس عظیم لیڈر، ہیرو کی موت پر افسردہ ہیں۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی سومترا چٹرجی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت سے نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ ریاست کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے۔ سومترا چٹرجی کی خاص بات یہ تھی کہ وہ بہت ملنسار طبیعت کے مالک تھے،  سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔ سومترا چٹرجی نے ہمیشہ سماج کے ہر طبقے کو جوڑنے و متحد کرنے پر زور دیا تھا ۔ سومترا چٹرجی نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر ستیہ جیت رائے کے ساتھ بھی کم و بیش 14 فلموں میں کام کیا ہے ۔ وہ پہلے اداکار تھے جنہوں نے ستیہ جیت رائے کی فلم فیلودا میں جاسوس کا کردار ادا کیا تھا۔ انہیں اس کردار کے لئے کافی سراہا گیا تھا۔ ان کی یادگار فلموں میں سونار قلعہ، گھرے بائیرے، اشانی سنکیت، بابا فیلوناتھ ، شاخاپروشکھا، شامل ہیں۔ انہیں ملک و بیرون ملکوں میں کئی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جن میں پدم بھوشن سنگیت  ناٹک اکیڈمی کے ٹیگور رتن اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انہیں فلم انتردھان، اور پدوکھیپ padokkhep کے لئے تین نیشنل ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا ا ۔نہیں سات فلم فیئر ایوارڈ جبکہ 2018 میں فرانس کا سویلین ایوارڈ بھی حاصل ہوا تھا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق علاج کے بعد ان کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد بھی کورونا سے ہونے والی کچھ ایسی پیچیدگیاں تھیں جو ختم نہیں ہوسکیں۔ سومترا چٹرجی کی موت پر بنگال کے لوگوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ فلم انڈسٹری سے لیکر عام لوگ بھی اپنے اس عظیم لیڈر، ہیرو کی موت پر افسردہ ہیں۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی سومترا چٹرجی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Iconic Actor Soumitra Chatterjee Dies At 85; "Apu Said Goodbye," Tweets Mamata Banerjee

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے افسانوی بنگالی اداکار سمترا چٹرجی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا ہے ’’جناب سمترا چٹرجی کا انتقال سنیما کی دنیا، مغربی بنگال اور بھارت کی ثقافتی زندگی کے لیے ایک زبردست نقصان ہے۔ اپنے کاموں کے ذریعے انھوں نے بنگالی احساسات، جذبات اور اخلاقی اقدار کا اظہار کیا ہے۔ ان کے انتقال سے بہت ا فسوس ہوا۔ ان کے کنبے کے افراد اور مداحوں کے لیے تعزیت۔ اوم شانتی‘‘

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago