کیا ٹویٹر دباؤمیں ہے؟ راہل سمیت کانگریس لیڈروں کے اکاؤنٹ معطل کرنے پر ٹویٹر کا بیان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
راہل گاندھی اورکانگریس لیڈروں کے اکاؤنٹ معطل کرنے پرٹویٹرکابیان سامنے آیا ہے۔ ٹویٹر نے تحریری بیان دیتے ہوئے اُس پرلگائے جارہے جانبداری کے الزام کو مسترد کیا ہے۔ٹویٹر نے لکھا ہےٹویٹر کے قواعد ہماری سروس پر موجود ہر ایک کے لیے عدل اور غیر جانبداری سے نافذ کیے جاتے ہیں۔ ہم نے کئی سو ٹویٹس پر فعال کاروائی کی ہے۔ دہلی کینٹ میں مبینہ عصمت ریزی وقتل کے متاثرین سے راہل کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے ٹویٹر نے لکھا کہ جنہوں نے ایک ایسی تصویر شائع کی ہے جس نے ہمارے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے اورہم نے ہمارے نفاذ کے اختیارات کی حد کے مطابق اس کے خلاف کاروائی کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹویٹر کے مطابق بعض قسم کی نجی معلومات دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خطرات رکھتی ہیں اور ہمارا مقصد ہمیشہ افراد کی رازداری اور حفاظت کا تحفظ کرنا ہوتا ہے۔ ہم سروس میں موجود ہر ایک کی پرزور حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو ٹویٹر قوانین سے واقف کرائیں اور جو کچھ بھی ان کے خیال میں خلاف ورزی ہے اس کی اطلاع دیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ ٹویٹر نے جمعہ کی رات راہل گاندھی کی اس پوسٹ کو ہٹا دیا تھا۔ حال ہی میں جب راہل گاندھی نے یہ تصویر شیئر کی۔ اس کے بعد بچوں کے حقوق کے قومی کمیشن نے ٹویٹر اور دہلی پولیس کو ایک خط بھیجا تھا کہ اس معاملہ میں کارروائی کی جائے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کانگریس کمیٹی اور راہل گاندھی کے ٹویٹر آکاونٹ بلاک ہونے کے معاملے پر مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کیا رد عمل کیا ہے۔ وہیں پارلیمنٹ میں ہو ئے ہنگامے پر مختار عباس نقوی نے کانگریس کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago