جموں و کشمیر: ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کے لیے نئے احکامات صادر

نہ سرکاری اداروں میں نوکری ملے گی اور نہ ہی پاسپورٹ فراہم کیاجائے گا

سنگباری اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث قراردیئے گئے نوجوانوں کو سرکاری نوکری نہیں ملے گی، اور نہ ہی بیرون ممالک میں حصول روزگار یاتجارت کی غرض سے جانے کے لیے پاسپورٹ اجرا  کیاجائے گا۔ جوکوئی بھی سرکاری ملازم سنگباری یاملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہوگا،اسے نوکری سے نکال دیاجا ئےگا۔

نمائندے کے مطابق سنگباری یاملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث قرار دیئے گئے نوجوانوں کامستقبل اس وقت مخدو ش بن گیا جب سی آی ڈی اورسی آ ئی کے کو ہدایت کی گئی  ہے، کہ سنگباری کرنے یاملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افرادکی ویری فکیشن کے دوران ان کے بارے میں پوری طرح سے جانکاری حاصل کی جا ئے، اور جانکاری حاصل کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فٹیج کابھر پور جائزہ لیاجائے، تاکہ ملک دشمن سرگرمیوں اور سنگباری میں ملوث افراد کے خلاف منظم طریقے سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سرکاری نوکریاں حاصل کرنے سے دو ررکھاجاسکے۔

جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سنگباری اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نوجوانوں کو بیرون ممالک حصول روز گار یاتجارت کی غرض سے بھی سفری دستاویزات اجرا  نہیں کئے جائین گے سرکار کی جانب سے اجرا  کئے گئے دستاویازت میں کہاگیاجوبھی ملک دشمن سرگرمی میں ملوث ہوگا، اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ا س سے سرکاری نوکری سے برطرف کیاجائے گا۔

گزشتہ دنوں جموں وکشمیر انتظامیہ نے احکامات صادرکئے تھے، کہ سرکاری نوکریاں حاصل کرنے والے امیدواروں کونہ صرف اپنی ویری فکیشن پیش کرنی ہوگی، بلکہ اپنے نزدیکی رشتہ دروں سیاسی وابستگی کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کرنی ہوگی، اگر سرکاری نوکری حاصل کرنے والے امیدوار کاکوئی نزدیکی رشتہ دار کسی غیرقانونی سرگرمی ملوث ہوتواسے نوکری سے برطرف کرنے کے احکامات صادرکئے جاسکتے ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے تین ماہ کے دوران سرکار نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے 18کے قریب ملازمین کو سرکاری نوکری سے برطرف کرنے کے احکامات صادرکردیئے ہے۔سرکار کے اس تازہ حکم نامے سے ان نوجوانوں میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ہے جن کے خلاف احتجاجی مظاہروں یاسنگباری کے دوران ایف آئی آردرج کئے گئے ہے، اور ایسے نوجوان کومستقبل اب مخدوش بن جائیگا نہ ایسے نوجوانوں کواعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعدسرکاری نوکری ملے گی نہ انہیں بیرون ممالک میں حصول روز گار یاتجارت کی غرض سے جانے کے لیے پاسپورٹ اجراکیاجائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago