جموں کشمیر پولیس نے کولگام میں ایک دہشت گرد کوگرفتاری کرنے کا دعویٰ کیا

جموں کشمیر پولیس نے کولگام میں ایک دہشت گرد کوگرفتاری  کرنے کا دعویٰ کیا

سری نگر، 14اپریل (انڈیا نیرٹیو)

کشمیر پولیس نے کولگام میں ایک دہشت گرد اور تین دہشت گرد اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے قبضے سے ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوج کے 9 آر آر بٹالین کے ایک دستے کے ساتھ بوگنڈ کولگام روڈ پر ناکہ لگا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ فورسز نے تلاشی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق دہشت گردکی شناخت زیان احمد ڈار ساکن بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے، جو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ایک دارلعلوم سے گزشتہ ماہ سے لا پتہ تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے انکشاف پر اس کے تین اعانت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔جن کی شناخت زاہد نذیر، عمر یوسف اور مظفر احمد ساکنان شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان سے پوچھ تاچھ کی جار ہی ہے۔جب کہ ان کے قبضے سے ہتھیار بھی ملا ہے، پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے۔

کپواڑہ میں کنٹرول لائن پر  فائرنگ کے واقعے میں ایک فوجی زخمی

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا ہے ۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ کپواڑہ سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع "انیل پوسٹ" پر تعینات فوج کے جوانوں نے صبح 10:30 بجے کچھ مشکوک حرکت دیکھی۔ ان لوگوں کو جب للکارا گیا تو انہوں نے واپسی میں گولیاں چلائی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس فائرنگ کے واقعہ میں فوج کے ایک اہلکار جس کی شناخت جسویر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے ، زخمی ہوا ہے۔اسے فوری طور پر علاج کے لئے 92 بیس اسپتال سرینگر لایا گیا ہے۔ تاہم فوج کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جوان کو دراندازوں کی گولی لگی ہے یا اسے اپنے بندوق کی گولی غلطی سے لگی ہے۔ فوج کے مطابق اس بارے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ڈوڈہ سزان سڑک پر ماروتی گاڑی حادثہ کا شکار ۔ایک ہلاک چار افراد زخمی

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں گزشتہ روز دیر شب سڑک کے ایک حادثے میں ایک جاں بحق جب کہ چار دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق سڑک کا یہ حادثہ ڈوڈہ سزان سڑک پر سیکوان کے مقام پر پیش آیا جب ایک ماروتی گاڑی زیر نمبرJK02X-1455 ڈوڈہ سے بجارنی سزان کی طرف جا رہی تھی ۔اور سیکوان کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثہ کا شکار ہو گئی۔ جس کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے ۔حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس، ابابیل کے رضاکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ شروع کی اور زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا ۔جہاں شدید طور زخمی تین افراد کو بہتر طبی علاج کے لیے ڈاکٹروں نے میڈیکل کالج جموں منتقل کیا ۔جس میں سے ایک شخص جس کی شناخت روی شاستری سکنہ بجارنی ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے ۔جموں منتقلی کے دوران ادھمپور پہنچتے زخموں کہ تاب نہ لا کر چل بسا۔ضلع ڈوڈہ میں ایک ہفتہ کے دوران تین الگ الگ سڑک حادثات میں نو افراد ہلاک جب کہ چھ زخمی ہوئے ہیں ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago