Categories: صحت

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کورونا سے متاثر

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کورونا سے متاثر

لکھنؤ ، 14 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے منگل کے روز ریاستی دفتر میں اپنی جانچ کروائی تھی ، وہ رپورٹ آج مثبت آئی ہے۔ اس کے بعد انہوں نےخود کو گھر میں مقید کر لیا۔ اکھلیش یادو نے بدھ کے روز ٹویٹ کرکے یہ خبر دی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میری کورونا ٹیسٹ رپورٹ ابھی مثبت آئی ہے۔ میں نے خود کو گھر میں مقید کر لیا ہے اور علاج گھر پر ہی  کر وا رہا ہوں ۔ وہ لوگ جو پچھلے کچھ دنوں میں مجھ سے رابطے میں ہیں۔ سب سے گزارش ہے کہ وہ بھی اپنی جانچ کروائیں۔

یوگی کابینہ کے وزیر آشوتوش ٹنڈن نے بھی اپنی رپورٹ مثبت ہونے کی خبر دی ہے۔ وزیر نے یہ اطلاع ٹویٹ کر کے دی اور انہوں نے بتایا کہ کورونا کی ابتدائی علامات نظر آنے کے بعد ، میں نے اپنی جانچ کروائی ، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں اپنے گھر پر ہوں ۔

واضح ہوکہ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو کورونا پازیٹو پایا گیا ہے انہوں نے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہےانہوں نے خود یہ اطلاع ٹوئٹ کے ذریعہ دی انہوں نے آج ٹویٹ کیا کہ میری کورونا ٹسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں نے خود کو دوسروں سے الگ تھلگ کرلیا ہے اور علاج گھر سے شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا پچھلے کچھ دنوں سے جو بھی میرے ساتھ رابطے میں آئے ہیں ، ان سے سب سے اپیل ہے کہ اپنی جانچ کرائیں۔ ان سے گزارش ہے کہ کچھ دن آئسو لیشن میں رہیں۔مسٹر یادو کو پچھلے دو تین دن سے ہلکا بخار تھا لیکن وہ لوگوں سے مل رہے تھے اور کام کر رہے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago