جموں و کشمیر: 15اگست سے قبل دہشت گردانہ سازش ناکام

جموں و کشمیر میں پھر سے ایک دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے جیش محمدکے چار مبینہ دہشت گرد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

جموں وکشمیر(Jammu-Kashmir) میں یوم آزادی سے ایک دن قبل ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں(Indian Security Forces) کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے جموں سے جیش محمد سے وابستہ 4 مبینہ دہشت گردوں(Terrorist) کو گرفتار کیا ہے۔ ابھی تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق، پکڑے گئے دہشت گرد 15 اگست کے دن جموں وکشمیر میں بڑی دہشت گردانہ سازش کو انجام دینے کے فراق میں تھے۔

اطلاعات کے مطابق، جموں وکشمیر پولیس نے جموں سے جیش محمد کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں نے بتایا کہ پاکستان میں بیٹھے ان کے آقا 15 اگست کو ہندوستان میں ایک بڑی سازش کو انجام دینا چاہتے تھے۔ یہ حملے جموں وکشمیر میں کرنے کی تیاری تھی۔ دہشت گردوں نے بتایا کہ وہ گاڑیوں میں آئی ای ڈی فٹ کرنے والے تھے۔ دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پورے ملک میں حملے کی تیاری کر رہے تھے۔ پکڑے گئے مبینہ دہشت گردوں کی پہچان توصیف احمد شاہ عرف شوکت عرف عدنان، باشندہ شوپیاں، کشمیر، اظہار خان عرف سونو خان، باشندہ شاملی اترپردیش، جہانگیر احمد بھٹ، باشندہ پلوامہ اور منتظر منظور، باشندہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ سبھی مبینہ دہشت گرد سرحد پار بیٹھے جیش محمد کے ہینڈلروں کے رابطے میں تھے۔ سرحد پار بیٹھے دہشت گرد منتظر عرف شاہد اور ابرار نے سبھی مبینہ دہشت گردوں کو ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کی کمان سونپی تھی۔ اس کے لئے انہیں پانی پت ریفائنری کی تصویر اور ویڈیو بھیجنا، رام جنم بھومی کی ریکی کرنا اور ڈرون کے ذریعہ ہتھیار جمع کرنا شامل تھا۔

واضح رہے کہ ان لوگوں نے ڈرون کے ذریعہ امرتسر پنجاب میں پھینکے گئے ہتھیار اور پانی پت ریفائنری کے ویڈیو تو لے لئے، لیکن جب تک وہ آگے کا مزید کرتے، اس سے پہلے ہی پولیس کے شکنجے میں پھنس گئے۔ ان لوگوں نے 15 اگست کے دن گاڑیوں میں آئی ای ڈی فٹ کرکے حملہ کرنے کا پلان تیار کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago