جیو۔ بی پی اوراومیکس ساتھ مل کر قائم کریں گے چارجنگ انفراسٹرکچر

نئی دہلی،10جون، 2022

ہندوستان کے مشہور رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز اومیکس نے جمعرات کو جیو ۔ بی پی  کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا۔ اس شراکت داری کا مقصد  الیکٹرک وہیکلزچارجنگ انفراسٹرکچر  تیار کرناہے۔ ابتدائی طور پر، جیو۔ بی پی مرحلہ وار طریقے سے دہلی، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، فرید آباد، غازی آباد، نیو چندی گڑھ، لدھیانہ، پٹیالہ، امرتسر، جے پور، سونی پت اور بہادر گڑھ میں منظم طریقے سےاومیکس  کی مختلف  پراپرٹیوں پر ای وی چارجنگ اور سویپنگ انفراسٹرکچر قائم کرے گا۔

جیو۔بی پی اور اومیکس کی پراپرٹیوں پردو پہیوں اور چار پہیوں کے لیے 24 گھنٹے  الیکٹروک وہیکل  چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرے گا۔ تجارتی اداروں میں ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے  جیو ۔ بی پیملک بھر میں ڈیولپرز اور رئیل اسٹیٹ  کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

پچھلے سال ہی، جیو۔ بی پی  نے ہندوستان میں دو سب سے بڑے  ای وی  چارجنگ ہب  تعمیر کرکے چالو کیا  ہے۔ جیو۔ بی پی ایک چارجنگ ایکو سسٹم بنا رہا ہے جس سے   ای وی  ویلیو چین میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ  ہوگا۔  جوائنٹ وینچر کی    ای وی خدمات جیو ۔ بی پی  پلس  برانڈ کے تحت  کام کرتی ہیں، اور  جیو ۔ بی پی  موبائل ایپ کے ساتھ، صارفین آسانی سے قریبی چارجنگ اسٹیشن تلاش کر سکتے ہیں اور اپنی الیکٹرک گاڑیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے چارج کر سکتے ہیں۔

پچھلے 34 سالوں میں، اومیکس نے شمالی اور وسطی ہندوستان کے کئی شہروں میں خود کو قائم کیا ہے۔ اس نے ریئل اسٹیٹ پروجیکٹس کی ایک وسیع رینج فراہم کی ہے جس میں مربوط ٹاؤن شپ سے لے کر آفس، مال اور ہائی اسٹریٹ پروجیکٹس شامل ہیں۔ کمپنی اپنے فلسفے کے مطابق ماحول دوست نقل و حرکت، جدید ڈیزائنز اور فن تعمیر اور سہولیات کے ذریعے صارفین کے تجربے میں اضافہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago