Categories: عالمی

پاکستان کے مقبوضہ گلگت بلتستان میں انسداد دہشت گردی ایکٹ انسانی حقوق کی خلاف ورزی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 گلگت،10؍جون</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زیر قبضہ گلگت بلتستان میں فورتھ شیڈول کا نفاذ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور کمیشن کا فیکٹ فائنڈنگ مشن اس کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گلگت بلتستان نے کئی درجن سیاسی کارکنوں، سماجی کارکنوں اور مذہبی رہنماؤں کو 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت قائم کردہ فورتھ شیڈول کے نام سے ایک واچ لسٹ میں شامل کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے گلگت بلتستان میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور فورتھ شیڈول کے نفاذ کے حوالے سے رپورٹ تیار کر لی ہے۔ دریں اثنا، گلگت بلتستان کونسل ( جی بی سی)کے اراکین نے وفاقی وزیر برائے  پاک مقبوضہ کشمیر قمر زمان کائرہ سے رابطہ کیا کہ گلگت بلتستان کونسل کو فعال بنایا جائے اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے تک اس کے اختیارات اور حقوق کی وضاحت کی جائے۔ کائرہ نے جی بی سی ممبران کو یقین دلایا ہے کہ اس سلسلے میں گلگت بلتستان حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ایک موثر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago