کنگنا رناوت سات ماہ بعد کام پر واپس لوٹ رہی ہیں

کنگنا رناوت سات ماہ بعد کام پر واپس لوٹ رہی ہیں ، تصاویر شیئر کیں

بالی ووڈ کی 'کوئین' کنگنا رناوت تقریبا ایک ماہ کے بعد کام پر واپس آرہی ہیں۔ خود کنگنا نے بھی اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اطلاع دی۔ کنگنا نے اپنی تین تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا – 'میرے عزیز دوستو ، آج کا دن بہت خاص ہے۔ 7 ماہ کے بعد ، میں آج کام پر واپس آرہی ہوں۔ میں اپنے سب سے زیادہ اہم دو لسانی منصوبے تھلاایوی کے لئے جنوبی ہندوستان جا رہی ہوں۔ وبا کے اس مشکل مرحلے میں آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے۔ صبح کے وقت یہ چند سیلفیاں کلیک ہوگئیں۔ امید ہے آپ سب کو پسند آئےگی۔

ان تصویروں میں کنگنا رناوت کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ کنگنا کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔ کنگنا کی آنے والی فلم 'تھلاوی' کچھ عرصے سے خبروں میں ہے۔ یہ فلم ایک مشہور اداکارہ اور تامل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للیتا کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس فلم میں جے للیتا کے بالی ووڈ سفر سے لے کر سیاسی سفر کو دکھایا جائے گا۔فلم میں جے للیتا کا کردار کنگنا رناوت نبھا رہی ہیں جبکہ ساوتھ فلموں کے ادا کار اروند سوامی فلم میں ایم جی آر کے کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کا نام تمل میں تھلاایوی اور ہندی یں جیا رکھا گیا ہے ۔ اس فلم کی ہدایت کاری اے ایل وجے کر رہے ہیں۔ اس فلم کے علاوہ کنگنا رناوت رجنیش گھئی کے ذریہ ہدایت فلم دھاکڑ اور سرویش میواڑا کے ذریعہ ہدایت کی گئی فلم تیجس میں بھی لیڈ رول نبھاتی نظر آئیں گی۔

کنگنا راناوت کی شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد آمد۔

حالیہ دنوں میں مہاراشٹرا حکومت اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے خلاف مورچہ کھولتے ہوئے سرخیوں میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت فلم کی شوٹنگ کیلئے حیدرآباد میں ہیں۔ شوٹنگ کے سلسلے میں وہ اگلے دس روز تک حیدرآباد میں مقیم  رہیں گی۔

واضح ہو کہ آنجہانی وزیر اعلی تملناڈو جے للتا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم تلائیوی کی شوٹنگ کا آغاز ہوا ہے جس میں کنگنا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کے اس دورہ کی اطلاع کوخفیہ رکھا گیا ہے۔ اس دورے کے موقع پر بھی انہیں وائی درجہ کی سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago