جموں وکشمیر کے کولگام میں دہشت گردوں کا فوجی پارٹی پر حملہ،چار اہلکار زخمی، علاقے کو لیا گیا گھیرے میں

سری نگر، 27جنوری( انڈیا نیرٹیو)

جموں وکشمیرکےکولگام شمسی پورہ علاقے میں بدھوار صبح نامعلوم دہشت گردوں نے فوج کی ایک پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بقول فوجی ترجمان چار اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اس واقعہ کو لےکر پولیس ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے شمسی پورہ علاقے میں دہشت گردوں نے فوج کی ایک پارٹی پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں چار اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی جوانوں کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لئے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا حملے کے فوراً بعد فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔اور سرینگر جموں شاہراہ کے علاوہ سری نگر کولگام اور سری نگر اننت ناگ شاہراہ پر تلاشیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے، جب کہ شاہراہ سے گزرنے والے ہر مشکوک  شخص سے پوچھ تاچھ سختی سے کی جارہی ہے۔

جب کہ جائے واردات کو گھیرے میں لے کر باریک بینی سے تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے، تاکہ ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اس دوران ایک غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق زخمی جوانوں میں سے اسپتال میں دوران علاج ایک فوجی جوان کی موت واقع ہو چکی ہے۔ تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago