مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے نظامت فاصلاتی تعلیم میں داخلے کی تاریخ میں توسیع

MANUU مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے نظامت فاصلاتی تعلیم میں داخلے کی تاریخ میں توسیع

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم میں بی۔ ایڈ کے علاوہ مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ فاصلاتی پروگراموں میں جولائی2021-2020 سیشن کیلئے آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل آخری تاریخ 25 نومبر تھی۔ یہ توسیع ملک  میں وبائی صورتحال اور ملک کے طول و عرض سے موصول ہونے والی نمائندگیوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔

پروفیسر ابوا لکلام کی قیادت

پروفیسر ابوالکلام، ڈائرکٹر نظامت کے بموجب یونیورسٹی میں ایم اے (اردو، انگریزی، تاریخ، ہندی، اسلامک اسٹڈیز اور عربی)، بی ایڈ میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ بی اے، بی کام، بی ایس سی۔ (لائف سائنسز – بی زیڈ سی اور فزیکل سائنسز – ایم پی سی)، ڈپلوما کورسس (ٹیچ انگلش اور ترسیل عامہ و صحافت)

اور سرٹیفکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش برائے اردو داں) میں بھی داخلے دستیاب ہیں۔

فاصلاتی نظام تعلیم کا شاندار ادارہ

ای پراسپیکٹس اور آن لائن درخواست فارم ڈائرکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ فارم آن لائن جمع کروانے ہوں گے۔ بی ایڈ کے لیے رجسٹریشن فیس 1000 روپئے ہے اور دیگر کورسز کے لیے 300 روپئے۔مزید تفصیلات کے لئے اسٹوڈنٹ سپورٹ سروسز یونٹ (ایس ایس ایس یو) ہیلپ لائن نمبر -23008463، 23120600 . 040۔(ایکسٹیشن 2207) سے رابطہ کریں یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔امیدوار حیدرآباد، نئی دہلی،کولکاتہ، بنگلورو، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ، بھوپال، رانچی، امراوتی، سری نگر، جموں، نوح (میوات)، لکھنو میں واقع مانو کے علاقائی و ذیلی علاقائی مراکز سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

مختلف مراکز کی خدمات

مانو کے مختلف اسٹڈی سنٹر بناہے گئے تھے.. مثال کے طور پے گورکھپور میں ڈاکٹر ساجد حسین انصاری نے اسٹڈی سنٹر قائم کیا . اور مظفر نگر میں ڈاکٹر شمشاد  حسین جسسے اردو کے عاشق نے دن رات کی محنت سے شاندار اسٹڈی سنٹر قائم کیا . مشہور سائنس داں ڈاکٹر اسلم پرویزجب مانو کے وائس چانسلر بنے تو انہوں نے کی اسٹڈی سنٹر بند کرا دے. جبکہ فاصلاتی نظام کے موجودہ ڈائریکٹر پروفیسر ابولکلام کی قیادت میں یہ ادارہ بہتر کام کر رہا ہے. ضرورت اس بات کی ہے کہ ڈاکٹر ساجد انصاری اور ڈاکٹر شمشاد حسین جیسے بےلوث خدمت کرنے والوں کی پذیرائی کی جائے .

MANUU

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago