’’بھارت مخالف قوتوں سے نمٹنے میں میڈیا کا اہم رول ہے۔ یہ میڈیا سے وابستہ لوگوں سمیت ہم سب کی ذمے داری ہے کہ ہم یہ یقینی بنائیں کہ ہمارے ملک کے خلاف بھارت مخالف قوتوں کے ذریعے ہمارے میڈیا کا بیجا استعمال نہ ہوسکے۔‘‘ یہ بات دفاعی امور کے وزیر مملکت جناب شریپد نائک نے دفاعی اہلکاروں کے لئے جمعرات کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن (آئی آئی ایم سی) کے ذریعے منعقدہ میڈیا کمیونی کیشن کورس کی الوداعی تقریب میں کہی۔ اس موقع پر آئی آئی ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر سنجے دویدی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ایڈمنسٹریشن) جناب کے ستیش نمبودری پاد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ٹریننگ) محترمہ ممتا ورما بھی موجود تھیں۔

اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نائک نے کہا کہ آج جب فرضی خبروں اور نفرت پھیلانے والی خبروں کا چلن بڑھ رہا ہے، سب کے لئے میڈیا خواندگی کی ضرورت ہے۔ جدید میڈیا کے اس دور میں، میڈیا خواندگی نہ صرف کمیونیکیٹرس کے لئے بلکہ سماج کے ہر طبقے کے لئے اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج جب تقریباً سبھی لوگوں کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون ہے، میڈیا کے بیجا استعمال کا امکان کئی گنا بڑھ گیا ہے اور اسے صرف میڈیا خواندگی کے توسط سے ہی قابو میں کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا خواندگی ہمیں ان نفسیاتی جنگوں کا مقابلہ

دفاعی امور کے وزیر مملکت کے مطابق، میڈیا خواندگی ہمیں ان نفسیاتی جنگوں کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد کرتی ہے جو ہم آج عالمی سطح پر دیکھتے ہیں۔ ہمیں بھارت مخالف قوتوں کے ذریعے ایک آلے کے طور پر اپنائی جارہی نفسیاتی جنگ سے محتاط رہنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ سیکھنا ہوگا کہ ملک اور اہل وطن کی بہتری کے لئے میڈیا کی طاقت کا استعمال کیسے کیا جائے۔

جناب نائک نے کہا کہ بھارتی حفاظتی دستوں کا حوصلہ، ان کی بہادری، عہد بستگی اور خودسپردگی بے نظیر ہے، پھر بھی ملک میں ایسے عناصر ہیں جو ان کی شبیہ کو داغدار کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے سرگرم رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنے دفاعی دستوں کے خلاف سبھی شاطرانہ مہمات کا صحیح میڈیا نقطہ نظر اپناکر اور منظم طریقے سے مختلف میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کرکے مقابلہ کرسکتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پروفیسر سنجے دویدی

اس موقع پر آئی آئی ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر سنجے دویدی نے کہا کہ آج پوری دنیا کورونا کی وبا کا سامنا کررہی ہے۔ کورونا کے اس دور میں ایک لفظ بہت مقبول ہوگیا ہے اور اس کے متعدد نتائج بھی دیکھے گئے ہیں۔ یہ لفظ ہے ’انفوڈیمک‘۔ یہ لفظ حددرجہ اطلاعات یا بول چال کی جانکاری کے دھماکے کے تناظر میں استعمال ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب اطلاعات کے اس ذخیرے سے یہ منتخب کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کس جانکاری پر اعتبار کیا جائے اور کس پر نہیں، تو ایسی صورت میں اس پر تبادلہ خیال کرنا ضروری ہوجاتا ہے اور اس تبادلہ خیال کا نام ہے میڈیا اور اطلاعاتی خواندگی۔

پروفیسر ددیدی نے کہا کہ آج فرضی خبر اپنے آپ میں ایک بڑا کاروبار بن گئی ہے. اور ڈیجیٹل میڈیا نے بھی اسے متاثر کیا ہے۔ ایسی صورت میں میڈیا لٹریسی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔ اس پروگرام کی نظامت محترمہ وشنو پریا پانڈے نے کی. جو آئی آئی ایم سی میں کورس کوآرڈنیٹر کے طور پر ان میڈیا کمیونی کیشن کورسیز کو پورا کرانے کی ذمے داری نبھا رہی ہیں۔

نئے میڈیا کے دور میں فوج اور میڈیا

آئی آئی ایم سی ہر سال دفاعی اہلکاروں کے لئے میڈیا اور مواصلات سے متعلق قلیل مدتی تربیتی کورسیز کا انعقاد کرتا ہے۔ کیپٹن کی سطح سے لے کر بریگیڈیئر کی سطح تک کے افسران ان کورسیز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ کورونا کے سبب اس تربیتی کورس کا اس سال پہلی مرتبہ آن لائن اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سال فوک میڈیا سے لے کر نیو میڈیا. اور جدید مواصلاتی تکنیکوں کی جانکاری فوجی افسران کو دی گئی۔ اس کے علاوہ نئے میڈیا کے دور میں فوج اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو کیسے بہتر بنایا جاسکتا ہے. اس کی ٹریننگ بھی افسران کو دی گئی۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…