متحدہ عرب امارات کے وزیر تعلیم نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی ستائش کی

United Arab Emirates

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے. آج متحدہ عرب امارات کے وزیر تعلیم ہز ایکسیلنسی حسین بن ابراہیم الحمادی کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی۔ ہر ایکسیلنسی جمیلہ المہیری، عوامی تعلیمی کی وزیر مملکت.  ہز ایکسیلنسی ڈاکٹر احمد عبدالرحمن البنّا، بھارت میں متحدہ عرب امارات کے سفیر میٹنگ میں موجود تھے۔ تعلیم کے محکمے کے سکریٹری جناب امت کھرے.  وزارت تعلیم اور متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم کے سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر تعلیم ہز ایکسیلنسی حسین بن ابراہیم الحمادی

متحدہ عرب امارات کے وزیر تعلیم ہز ایکسیلنسی حسین بن ابراہیم الحمادی نے قومی تعلیمی پالیسی -2020 کی ستائش کی۔ انھوں نےکہا کہ یہ پالیسی  وژن پر مبنی ایک دستاویز ہے. کیونکہ اس میں طلبا کی شاندار ترقی پر زور دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں یہ صلاحیت موجود ہے. کہ وہ باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچائے اور یہ کہ دونوں ملکوں کو تعلیم کے شعبے میں طویل مدتی تعاون بڑھانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا .کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات بہت طویل اور گہرے باہمی تعلقات کے ساجھے دار ہیں. اور  دونوں ملک تعلیمی تعاون اور تال میل کو مستحکم بنانے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ یہ میٹنگ ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرنے خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں. مزید گہرا کرنے کے لیے منعقد کی جارہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ  یہ کام مختلف سطحوں پر سرگرم، مؤثر اور طویل مدتی تعاون کو بڑھا کر کیا جارہا ہے۔

جے این یو کے پروفیسر مظہر آصف کی تعریف

نیشنل تعلیمی پالیسی کو ترتیب دینے میں جن دانشوروں کا اہم رول رہا ہے ان میں ایک اہم نام پروفیسر مظہر آصف کا ہے. پروفیسر مظہر آصف فارسی زبان کے ممتاز اسکالر ہیں. ملکی مفادات کو لے کروہ اپنی بیباک رائے رکھتے ہیں. وہ اسکول آف لنگویز کے ڈین بھی ہیں. مرکزی حکومت نے جب نئی تعلیمی پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا تو ملک کے کچھ ممتاز ماہرین تعلیم کی خدمات لی گیئں . ممتاز سائنسدان پروفسر کے کستوری رنگن کی صدارت میں جو ہائی لیول کمیٹی بنی تھی اس کے ایک خاص ممبر پروفسر مظہر آصف بھی تھے. محنت اور جانفشانی سے یہ رپورٹ تیار کیا گیا . اب نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا بھر مے اس قومی تعلیمی پالیسی کی تعریف ہو رہی ہے.

United Arab Emirates

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago