مرحوم واجد خان کی بیوی نے سسرال پر اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کا لگایا الزام

Musician Sajid Wajid

ان حالات میں اگر مرحوم موسیقار واجد خان کی بیوہ یہ الزام لگاتی ہے کہ اسے مسلمان بنانے کے لئے زور دیا جا رہا ہے . تو دو کام اہم ہیں. واجد خان کے اہل خانہ کو سامنے آنا چاہیے. انکو بتانا چاہیے کہ وو ایسا نہیں کر رہے ہیں. دوسری بات اگر وہ ایسا کر رہے ہیں تو مسلمانوں کو اسکی مخالفت کرنی چاہیے.

کورونا کے دور میں ملک نے کئی ستاروں کو کھو دیا۔ انہیں میں سے ایک نام واجد خان کا بھی ہے۔ میوزک کمپوزر واجد خان یکم جون 2020 کو طویل بیماری  کے  بعد اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ان کے انتقال نے پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا۔

واجد خان کے انتقال کے بعد موسیقی کی دنیا کی مشہور جوڑی ساجد۔واجد ٹوٹ گئی۔ اس درمیان مرحوم واجد خان کی بیوی کمل رخ خان نے اپنے سسرال والوں پر کچھ سنگین الزام لگائے ہیں۔ ان کے الزاموں سے واجد خان کے کنبے کے درمیان ان کا سفر مشکل لگ رہا ہے۔دراصل واجد خان کی بیوی کا الزام ہے کہ واجد خان کے کنبے کی جانب سے ان پر مذہب تبدیل کرنے کا دباؤبنایا جا رہا ہے۔

واجد خان کے انتقال کے بعد

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس کے ذریعے انہوں نے اپنی بات لوگوں کے سامنے رکھی ہے۔ واجد خان کی بیوی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ کیسے واجد خان کے انتقال کے بعد ان کے کنبے کے ذریعے ان کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے۔ کیونکہ انہوں نے واجد خان کے ساتھ انٹر۔کاسٹ میرج کی تھی۔ اس لئے اب ان پر مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ بنایا جا رہا ہے۔

واجد خان کی بیوی نے سوشل میڈیا پر بیحد لمبا چوڑا پوسٹ لکھا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے، میں پارسی تھی اور واجد مسلم۔ یوں سمجھ لیجئے ہم کالج کے سویٹ ہارٹس تھے۔ جب ہم نے شادی کی تو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت کی۔ میں اس پر آپ کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنا چاہتی ہوں اور بتانا چاہتی ہوں کہ کیسے انٹر۔کاسٹ میرج کے بعد اب میرے ساتھ مذہب کی بنیاد پر بھید۔بھاؤ کیا جا رہا ہے۔ یہ بیحد شرمناک اور سب کی آنکھیں کھول دینے والا ہے۔

حالانکہ ابھی تک واجد خان کے کنبے کی جانب سے ان کی بیوی کے الزاموں پر کسی بھی طرح کا کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ ایسے میں دیکھنے والی بات یہ ہے کہ واجد خان کا کنبہ اس پر کیا ردعمل دیتا ہے اور اپنی صفائی میں کیا کہتا ہے۔ بتادیں کہ واجد خان کو خراب صحت کے چلتے مئی 2020 میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد ایک جون کو ان کا انتقال ہو گیا۔

Musician Sajid Wajid

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago