Urdu News

رکشا منتری نے جموں و کشمیرکےراجوری میں، آرمی بیس کیمپ کا دورہ کیا

رکشا منتری نے جموں و کشمیرکےراجوری میں، آرمی بیس کیمپ کا دورہ کیا

رکشا منتری نے جموں و کشمیرکےراجوری میں، آرمی بیس کیمپ کا دورہ کیا۔ سرحد پر دفاعی تیاریوں اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا


مشکل حالات میں کام کرتے ہوئے فوج کی بے مثال بہادری اور جوش کو سراہا؛انہیں بہادری اور لگن کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھنے کی ترغیب دی

آپ کی ہمت، عزم اور مسلسل چوکسی کی وجہ سے ،قوم خود کو محفوظ محسوس کرتی ہے۔ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں: فوجیوں سے جناب راج ناتھ سنگھ کا تخاطب

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 06 مئی 2023 کو جموں و کشمیر کےراجوری میں، آرمی بیس کیمپ کے دورے کے دوران، ہندوستانی فوج کی آپریشنل تیاریوں اور سرحد پر سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جائزہ میٹنگ کے دوران ،جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، فوجی عملے کے سربراہ جنرل منوج پانڈے اور جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، شمالی کمان لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی موجود تھے۔

وزیر دفاع نے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں کام کرتے ہوئے ان کی بہادری اور جوش کی تعریف کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مشکل علاقوں میں ہندوستانی فوج کے جوانوں کی بے مثال ہمت. عزم اور مسلسل چوکسی کی وجہ سے قوم خود کو محفوظ محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے انہیں اسی لگن اور بہادری کے ساتھ کام کرتے رہنے کی ترغیب دی اور کہا کہ حکومت اور ملک کے عوام ہمیشہ مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔

مشکل حالات میں کام کرتے ہوئے فوج کی بے مثال بہادری اور جوش کو سراہا؛انہیں بہادری اور لگن کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھنے کی ترغیب دی

جناب راج ناتھ سنگھ نے ان بہادر سپاہیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا. جنہوں نے 05 مئی 2023 کو راجوری میں قوم کی خدمت کرتے ہوئے عظیم قربانی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC7IZZO.jpg

Recommended