ریلائنس جیو نے لداخ میں پینگونگ جھیل کے قریب اسپنگمک گاؤں میں اپنی 4 جی وائس اور ڈیٹا سروسز کا آغاز کیا

لداخ،7 جون (انڈیا نیرٹیو)

ریلائنس جیو نے لداخ کے علاقے میں اپنی 4Gخدمات کی رسائی کو پینگونگ جھیل کے قریب ایک گاؤں تک بڑھا دیا ہے، یہ علاقہ حالیہ برسوں میں ہندوستان اور چین کے درمیان متنازعہ مقام رہا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ریلائنس جیو نے لداخ میں پینگونگ جھیل کے قریب اسپنگمک گاؤں میں اپنی 4 جی وائس اور ڈیٹا سروسز کا آغاز کیا۔

حکام نے بتایا کہ ٹیلی کام آپریٹر پینگونگ کے علاقے میں اور اس کے آس پاس 4Gموبائل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا پہلا نیٹ ورک بن گیا، جو کہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔ لداخ سے لوک سبھا ممبر جمیانگ سیرنگ نامگیال نے سپنگمک گاؤں میں جیو موبائل ٹاور کا افتتاح کیا۔

نمگیال نے کہا کہ علاقے میں موبائل نیٹ ورک کے آغاز سے مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "مواصلاتی سہولیت اس علاقے کی معیشت کو فروغ دے گی اور اس کے علاوہ سیاحوں اور علاقے میں موجود فوجیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے فراہم کرے گا۔" جیو نے کہا کہ وہ ہر کسی کو ڈیجیٹل طور پر جوڑنے اور معاشروں کو بااختیار بنانے کے اپنے وڑن کے مطابق لداخ کے علاقے میں اپنے نیٹ ورک کو مسلسل توسیع اور بڑھا رہا ہے۔

مزید بتایا کہ انتہائی دشوار گزار خطوں اور سخت موسمی حالات کے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے، ٹیم جیو یونین ٹیریٹری کے دور افتادہ حصوں تک پہنچنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ ان علاقوں میں رابطے میں رہیں جو بصورت دیگر ملک کے باقی حصوں سے کٹے ہوئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago